PSLPakistan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
PSLPakistan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 6 جولائی، 2017

پی ایسں ایل کی چهٹی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور نائب کپتان اور کوچ کے نام منظر عام پر آگئے

لاہور (زرائع) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی شمولیت کے اعلان ہونے کے بعد اس کے لوگو کی رونمائی بھی ہو چکی ہے اور اب اس ٹیم کے ممکنہ کپتان، نائب کپتان اور کوچ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس کے باعث کرکٹ شائقین خاصے پرجوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت قومی کرکٹر محمد حفیظ کریں گے جبکہ سری لنکا کے مایہ ناز سابق کھلاڑی مہیلا جے وردھنے اس کے نائب کپتان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک مضبوط امیدوار ہیں۔ 
یاد رہے محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی جس کے پہلے سیزن میں کپتان شاہد آفریدی تھے جبکہ دوسرے ایڈیشن میں قیادت ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی کے ہاتھ میں تھے جبکہ مہیلا جے وردھنے نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہد خان آفریدی نے دوسرے ایڈیشن کی چیمپین ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اب محمد حفیظ کے رخصت ہونے کی خبر بھی آ گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی کو تیسرے ایڈیشن کیلئے چند نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہو گا اور ٹائٹل کا دفاع بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہو گا۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے تاہم معروف شون گروپ نے ملتان کی ٹیم خرید کر اس کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا ہے اور اس کا آفیشل لوگو بھی لانچ کیا جا چکا ہے۔

اتوار، 2 جولائی، 2017

پاکستان سپر لیگ میں چهٹی ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا.

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت کا اعلان تو کر دیا گیاہے جسے شون گروپ نے خریدا ہے تاہم اب اس کا کے پورے نام اور لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ دنیا کی ٹاپ کی لیگز میں شامل ہو چکی ہے،پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور ابھی تک دوسیزن کھیلے جا چکے ہیں اور پی ایس ایل ون میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا تھا ،چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے لیکن ان میں سے جس ٹیم کا فیصلہ کیا گیا وہ ملتان تھی تاہم شون گروپ نے خریدا تھا اور اس ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا گیاہے۔ملتان سلطانز کا آفیشل لوگو بھی لانچ کر دیاگیاہے۔

بدھ، 24 فروری، 2016

پاکستان سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آبا یونائیٹڈ نے ڈیوائن سمتھ اور بریڈ ہیڈن کی دھواں دار بلے بازی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں احمد شہزاد 64رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ بریڈ ہیڈن 61رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا جار حانہ آغاز فراہم کیا۔ گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان صرف 13 رنز بنا سکے۔ 
اس کے بعد بریڈ ہیڈن اور ڈیوائن سمتھ نے کوئٹہ کے بولرز پر چوکوں اور چھکو ں کی بارش کر دی اور 85 رنز کی خارحانہ شراکت داری قائم کی۔ڈیوائن سمتھ 51 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔خالد لطیف 16 اور آندرے رسل صرف 7رنز بنا سکے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی ، اعزاز چیمہ ،نیتھن میکلم اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کاآغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپنرر بسم اللہ خان میچ کی تیسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہو گئے۔ کیون پیٹرسن بھی بڑے میچ میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 33 رنز کے مجموعی سکور پر 18 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ 
اس کے بعد کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد نے 87 رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ قائم کی۔کمار سنگا کارا 2 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کوئٹہ کی جانب سے انور علی 13،محمد نواز 7اورکپتان سرفراز احمد صرف 3رنز بنا سکے ۔اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3، محمد عرفان نے 2جبکہ محمد سمیع اور سنیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

پیر، 22 فروری، 2016

نہ بولنگ چلی نہ بیٹنگ ،پشاور زلمی کو بدترین شکست ،اسلام آبا یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گیا


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے آخری پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو50رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہےجہاں اس کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز3وکٹوں کے نقصان پر176رنز بنائے .مین آف دی میچ قرار پانے والے شرجیل خان 117رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ 
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 126رنز بنا سکی ۔شاہد آفریدی کے برق رفتار 38رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے ۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر ڈیوڈ مائی لان 12 گیندوں پر 7 رنز بنا کر سیموئیل بدری کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ بھی بڑے میچ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کامران اکمل نے 45 رنز بنائے۔ڈیرن سیمی نے 9،بریڈ ہوج نے 5اور وہاب ریاض نے 4رنز بنائے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 4،آندرے رسل نے 3جبکہ محمد سمیع ،محمد عرفان اور سیموئیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 108 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ڈیوائن سمتھ19رنز بنا کر 14ویں اوور کی پہلی گیند پر ایلبیو ڈبلیو ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر شان ٹیٹ نے بریڈ ہیڈن کو گولڈن ڈک کے کر پویلین چلتا کیا۔اس کے بعد خالد لطیف نے شرجیل خان کے ساتھ 63رنز کی شراکت قائم کی۔خالد لطیف 28رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے دونوں وکٹیں شان ٹیٹ کے حصے میں آئیں جبکہ شرجیل خان رن آﺅٹ ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 23 فروری کو کھیلا جائے گا ۔

اتوار، 21 فروری، 2016

پی ایس ایل : باولرز کے بعد بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ:ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آسان فتح، کراچی کنگز لیگ سے باہر


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے آسان فتح حاصل کر کے کراچی کنگز کو لیگ سے باہر کر دیا۔
اسلام آباد  نے کراچی کنگز  کی طرف سے دیا گیا 112رنز کا ہدف15ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ڈیوون سمتھ  50 اور براڈ ہیڈن 52 پر ناٹ آوٹ رہے۔ شرجیل خان9رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے محمد سمیع کی تباہ کن باولنگ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کے پر خچے اڑا دیئے۔پیسر نے چار اوورز میں صرف8رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 
کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 111رنز بنا سکی اور اس کے 9کھلاڑی آوٹ ہوئے۔اس طرح یہ اب تک کا  پی ایس ایل کا سب سے چھوٹا ہدف ہے۔کراچی کی طرف سےسیمنز 19،رکی ویسلز ایک,شعیب ملک 0,افتخار احمد8 ,روی بوپارا 37،ٹین ڈوئچے 16 ،سہیل خان 7اور عماد وسیم 6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد عامر 5 اور میر حمزہ 0پر ناٹ آوٹ رہے۔آندرے رسل نے دو ، عرفان اور بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے اختتام پراسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
آجس سپر لیگ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ اور پشاور زلمے کا میچ ہوگا جس کی فاتح ٹیم 23فروری کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔

ہفتہ، 20 فروری، 2016

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمے کو 1 رن سے شکست ،پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1 رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔محمد نواز کو شاندار آل راونڈ پرفارمنس کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 133رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جبکہ کیون پیٹرسن 38گیندوں پر 53رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پشاور زلمے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا سکی ۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا آغاز فراہم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل 9 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔31رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 15 اور بریڈ ہوج گولڈن ڈک کو کلین بولڈ کر دیا۔ کپتان شاہد آفریدی اس میچ میں بھی بلے بازی میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 2رنز بنا سکے جبکہ شاہد یوسف اور جونی بیئر سٹو نے 15،15 رنز سکور کیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور گرانٹ ایلیٹ نے تین تین اعزاز چیمہ نے 2 جبکہ انور علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور گزشتہ میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرنے والے بسم اللہ خان میچ کی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آ?ٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محمد اصغر کو چھکا لگانے کی کوشش میں 6 رنز بنا کر سٹمپ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سنگاکارہ اور کیون پیٹرسن 79رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔90 رنز کے مجموعی سکور پر کمار سنگا کارا37رنز بنا کر ڈیرن سیمی کا شکار بنے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے کھاتہ بھی نہ کھولنے دیا اور وہ دوسری ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ محمد نواز نے 20اورگرانٹ ایلیٹ 5 رنز بنائے۔پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض نے 3،شان ٹیٹ نے 2 جبکہ شاہد آفریدی ،محمد اصغر،ڈیرن سیمی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

جمعرات، 18 فروری، 2016

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کی آخری لیگ میچ میں فتح، لاہور قلندرز لیگ سے باہر، کراچی کوالیفائی کر گیا


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے ہرا کر لیگ سے باہر کر دیا جبکہ کراچی کنگز پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا۔ مصباح الحق  34  اور اظہر محمود 16پر ناٹ آوٹ رہے ۔
ہیڈن 54،خالد لطیف25, شرجیل خان 5اور  ڈیون سمتھ   11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔اس سے پہلےلاہور قلندرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151کا ٹارگٹ دیدیا ۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 150رنز بنائے۔  

اس سے پہلے  لاہور قلندرز کی  ٹیم کا انتہائی تباہ کن آغاز ہوا تاہم اس کے بعد اس کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی ۔ اس کے دونوں اوپنرز کپتان اظہر علی اور ڈلپورٹ ایک ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد رضوان بھی صفر پر اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔

اس کے بعد صہیب اور عمر اکمل میں شاندار پارٹنر شپ ہوئی ۔صہیب مقصود 57رنز بنا کر عرفان کا شکار بنے۔عمر اکمل 72رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔براوو  13رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس سے پہلے  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کیلئے اگلے مرحلے میں جانے کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تها

 لاہور کی ٹیم اس لحاظ سے بدقسمت رہی کہ وہ لیگ میں سب سے بڑے سکور کرنے کے باوجود بھی اگلے مرحلے میں نہ جا سکی۔ لاہور کی ناکامی میں جہاں دوسرے عوامل نے کردار ادا کیا وہیں کپتان اظہر علی کی کپتانی اور اپنی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی ۔انہوں نے اہم مواقع پر درست فیصلے نہ کئے جس سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیگ کے پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے ’پلے آف‘کا پہلا میچ جمعہ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ہفتے کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آخری میچ میں اسلام آباد یانائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

بدھ، 17 فروری، 2016

پی ایس ایل: براڈ ہوج کی طوفانی اننگ : پشاور زلمے کی اہم میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 5وکٹوں سے فتح


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کی ایک اہم میچ میں کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمے نے براڈ ہوج کی طوفانی بیہٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ براڈ ہوج نے انتہائی برق رفتاری سے بلے بازی کی اور 45گیندوں پر 85رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سمی 11رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پشاور نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ 4رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ڈیوڈ میلن نے 8,جم ایلنبے نے31 رنز بنائے۔ کپتان  شاہد آفریدی 5رنز بنا سکے۔ کامران اکمل 5  رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ 

اس وقت براڈ ہوج  61پر اور سمی صفر پر کھیل رہے ہیں۔اس سے پہلے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں  152 رنز بنا ئے اور اس کے 7کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ کراچی کی جانب سے سیمنز  اور شاہ زیب حسن نے کھیل کا آغاز کیا۔ شاہ زیب حسن علی کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں 18 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے اور ان کے بعد آنے والے ویسلز بھی محض تین رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوسکے اور رن آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ سیمنز نے 49 اور شعیب ملک نے15رنز بنائے۔شکیب الحسن اور روی بوپارا بھی ناکام رہے اور بالترتیب صرف 11اور 23رنز بنا سکے۔  اسامہ 2  اور بلاول بھٹی 15پر ناٹ آوٹ رہے۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے پشاور زلمے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہوج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ کے بعد لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں رسائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اگر لاہور اسلام آباد کیخلاف میچ جیت جائے تو وہ کوالیفائی کر لے گا۔ دوسری صورت میں کراچی کوالیفائی کر جائے گا۔

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کی آخری اوور میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو2وکٹوں کو شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں لاہور قلندز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے ہیں جس میں عمر اکمل 55اور ڈیوائن براوو20رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف میچ کی  آخری گیند پر8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جبکہ محمد نبی 12گیندوں پر 30رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد 4 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔ کیون پیٹرسن اور بسم اللہ خان نے جارھانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو سکور 101تک پہنچایا۔دونوں بلے باز بالترتیب 34اور55 رنز بنا کر 9ویں اوور میں ڈیوائن براوو کا شکار بنے۔ کمار سنگا کارا نے 37 جبکہ کپتان سرفراز احمدنے 21 رنز سکور کیے۔لاہور قلندرز کی جانب سے احسان عادل نے 4،براوو نے 3جبکہ کیون کوپر نے 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کی پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 108 رنز کا انتہائی شاندار آغاز فراہم کیا۔کرس گیل جن کا بیٹ پی ایس ایل میں رنز نہیں اگل رہا تھا وہ فارم میں واپس آگئے اور 6فلک شگاف چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز اظہر علی علی تھے جو61 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کا شکار بنے۔گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے 4,4پوائنٹس ہیں۔پلے آف مرحلے میں جانے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ کل کے میچز کے بعد ہو گا۔

پیر، 15 فروری، 2016

پی ایس ایل ، بوم بوم آفریدی کی تباہ کن باولنگ،پشاور زلمے کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوبا آسانی8وکٹوں سے شکست دے دی ۔
شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گرانٹ ایلیٹ40 اور ذوالفقار بابر 20کی آخری وکٹ پر 64رنز کی شاندار شراکت داری کے باعث پشاور زلمے کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا جو پشاور زلمے نے 19ویں اوور میں دووکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ڈیوڈ مائی لان ناقابل شکست 60رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔130رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے کی اننگز کا آغاز پر اعتماد رہا اور 60 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 36 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو 17رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر چیکمبورا کو کیچ دے بیٹھے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو 42رنز کے مجموعی سکور پر تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔وہاب ریاض نے اپنے پہلے ہی اوور میں احمد شہزاد 21اور کمار سنگاکارہ0کو کلین بولڈ کر دیا۔کوئٹہ کے تیسرے آوٹ ہونے والے باز اکبر رحمان تھے جو 1 سکور بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے۔ کپتان سرفراز احمد بھی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کوسہارا دینے میں ناکام رہے اور 10رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر گلین بولڈ ہو گئے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے 5،محمد نبی نے 2 رنز سکور کیے جبکہ چیکمبورااور عمر گل کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے۔ پشاور زلمے کی جانب سے شاہد آفریدی نے 4اوورز میں 7رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 2اور محمد اصغر اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اتوار، 14 فروری، 2016

پی ایس ایل ،کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ،پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آبا د یونائیٹڈ نے کپتان مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جارہے پی ایس ایل میچ میں کراچی کنگز ایک مرتبہ پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنا سکی۔اسلام آباد نے مقررہ ہدف19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاجبکہ آصف علی جارحانہ 31رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور شرجیل خان صرف 1 سکور بنا کر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ 19رنز کے مجموعی سکور پر آندرے رسل 14 اور بریڈ ہیڈن 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چھوتھے ا?وٹ ہونے والے کھلاڑی خالد لطیف تھے جو 33 رنز بنا کی اسامہ میر کا شکار بنے۔کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 38 رنز سکور کیے۔ کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے 2جبکہ محمد عامر ،روی بوپارہ اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 3 کے مجموعی سکور پر دو بلے باز پویلین لوٹ گئے۔جیمز وینس سے 2 جبکہ عماد وسیم کوئی سکور نہ کر سکے۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہزیب حسن تھے جو27 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ روی بوپارہ نے 45 اور مشفیق الرحیم نے 33 رنز سکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے عمران خالد نے 2جبکہ محمد سمیع ،آندرے رسل اور اظہر محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2،2 میچز جیت رکھے ہیں اورپوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

ہفتہ، 13 فروری، 2016

پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے پشاور زلمے کو 4رنز سے شکست دے دی


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں لاہور قلندرز  نے کیمرون ڈلپورٹ کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی وجہ سے  پشاور زلمے کو 4نز سے شکست دے دی ۔ ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر164رنز بنائے ۔کیمرون ڈیلپورٹ 78 اور عمر اکمل 52رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان ۔۔رنز بنا سکی جس میں ڈیوڈ مائی لان 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز  رہے ۔ پشاور زلمے کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 28 رنز کے مجموعی سکور پر محمدحفیظ 9رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے ۔ تمیم اقبال بھی اس مرتبہ بڑی اننگز کھلیلنے میں ناکام رہے  اور 30 رنز بنا کر  کیمرون ڈلپورٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔کامران اکمل نے 18 ،شاہد یوسف 16،ڈیرن سیمی 6جبکہ شاہد آفریدی نے 9رنز  بنا سکے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے کیون کوپر اور ڈلپورٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو خطرناک بلے با ز کرس گیل پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن سکور کیے جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کپتان اظہر علی بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 26 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ڈیرن سیمی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد عمر اکمل اور کیمرون ڈلپورٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100رنز کی شراکت داری قائم کی ۔کیمرون ڈلپورٹ آخری اوور میں 78رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔پشاور زلمے کی جانب سے جنید خان نے 2جبکہ محمد اصغر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔

گرانٹ ایلیٹ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل میں ایک اور جیت


کراچی کنگز کو5وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کا 127رنز کا ہدف19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کپتان سرفراز احمد 29رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر لیوک رائٹ 33رنز کے مجموعی سکور پر 11رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد 41رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کیون پیٹرسن تھے جو 26رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔کراچی کی جانب سے اسامہ میر نے 2جبکہ شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توانکی اننگز کا آغاز اس دفعہ بھی مایوس کن رہا اور 16رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر نعمان انور 6 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز وینس تھے جو 23 رنز بنا کر گرانٹ ایلٹ کا شکار بنے۔کپتان شعیب ملک ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکااور روی بوپارہ 14،شکیب الحسن 10،سہیل تنویر 8اور عماد وسیم صرف 2رنز بنا سکے۔کوئٹہ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے 4جبکہ ااعزاز چیمہ، انور علی ،ذوالفقار بار اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

پی ایس ایل ،پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بار پھر شکست دے دی


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر152رنز بنائے جبکہ خالد لطیف 59رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پشاور زلمے نے تمیم اقبال کے ناقابل شکست شاندار80رنز کی بدولت مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔153رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے نے اننگز کا آغاز کیا تو 36رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پی ایس ایل میں ڈیبیوکرنے والے جم ایلن بے خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے گئے جبکہ کامران اکمل بھی بڑا سکور نہ کر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پشاور زلمے کی طرف سے شاہد یوسف نے ناقابل شکست  27رنز سکور کیے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے سعید اجمل،محمد سمیع اور سنیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 
اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو 5ویں اوور میں شین واٹسن19رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔شرجیل خان بھی لمبی اننگز کھیلے میں ناکام رہے اور 28رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔کپتان مصباح الحق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 32رنز بنائے۔ پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے دو دو جبکہ جیند خان اور شان ٹیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

جمعہ، 12 فروری، 2016

پی ایس ایل ،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ڈھیر کر دیا


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز  نے وری بوپارہ کی شاندار آل راونڈ کارکرد گی کی وجہ سے لاہور قلندرز کو 27رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ۔لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا سکی ۔کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 71رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 6کھلاڑیوں کو آوٹ بھی کیا جبکہ اسامہ میر اور سہیل خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی  ۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز کرس گیل اور کیمرون ڈلپورٹ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 98 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی ۔کیمرون ڈلپورٹ 55 رنز بنا کر سٹمپ آوٹ ہوئے کرس گیل نے 37 رنز بنائے ۔اوپننگ جوڑی کے آوٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور کپتان ڈیوائن براوو،نوید یاسین اور حماد اعظم ؓبغیر کوئی رن سکور کیے آوٹ ہوئے جبکہ عمراکمل نے 19 اور محمد رضوان نے 12 رنز سکور کیے ۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان ڈیوائن براوو نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے نعمان انور اور شعیب ملک نے اپنی ٹیم کو 54رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔نعمان انور 35 رنز بنا کر زوہیب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔اگلے آنے والے بلے باز جیمز وینس بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ کراچی کنگز کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شعیب ملک تھے جو 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے ذوہیب خان اور ظفر گوہر نے 2،2 جبکہ کیون کوپر نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سات وکٹوں سے آسان فتح


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعرات کوپی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ایک آسان فتح حاصل کر لی۔اس میچ میں ٹاس جیت کر اسلام آباد گلیڈی ایٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔اسلام آباد کی ٹیم صرف 117رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ کپتان شین واٹسن 40رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پہلا میچ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ نے تین، اعزاز چیمہ اور ذوالفقار بابر نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں کوئٹہ کا آغاز اچھا نہ تھا ۔لیوک رائٹ پانچ اور پیٹرسن کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ بعدازاں احمد شہزاد ، سرفراز احمد نے ٹیم کیلئے اچھی اننگز کھیلیں ۔ احمد شہزاد 41رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی وہ 51رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد نواز نے 14رنز بنائے۔کوئٹہ نے ہدف 17ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اس سے پہلے کوئٹہ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ ایلٹن چگنبورا اور عمر گل کی جگہ نیوزی لینڈ کے آل راونڈر گرانٹ ایلیٹ اور اعزاز چیمہ کو ٹیم میں شامل کیا۔مصباح الحق کی غیر موجودگی میں اسلام آباد کی قیادت ایک بار پھر شین واٹسن نے کی ۔ اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی۔

جمعرات، 11 فروری، 2016

پی ایس ایل:ڈیرن سمی کے آخری اوور نے پشاور زلمے کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف فتح دلوا دی


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے ایک انتہائی سنسنی خیز  میچ میں ویسٹ انڈین باولر ڈیرن سمی کے آخری اوور نے پشاور زلمے کو فتح دلوا دی۔ اس سے پہلے  کراچی کنگز کے روی بوپارا اور سہیل تنویر نے ناقابل یقین بلے بازی کی اور ایک یقینی ہار کو فتح میں تبدیل کرنے کیلئے پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے ۔اس سے پہلے پشاور زلمے کی طرف سے دیئے گئے   183کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی تھی۔اننگ کا آغاز نعمان انور اور لینڈل سیمنز نے کیا۔نعمان 14 ،سیمنز9 ،عماد وسیم صفر ، شکیب الحسن ایک،جیمز ونس 44 اورشعیب ملک 8 بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل تنویر23اور روی بوپارا 67نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کی لیکن یکے بعد دیگرے آوٹ ہوگئے جس سے ان کی ٹیم میچ نہ سکی۔کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 179رنز بنا سکی۔ اس طرح میچ پشاور زلمے نے 3رنز سے جیت لیا۔آخری اوور میں کراچی کو جیت کیلئے 13رنز درکار تھے اور بوپارا وکٹ پر تھے لیکن سمی نے بوپارا کو آوٹ کرنے کے بعد زلمے کی جیت کی راہ ہموار کی اس کے بعد دوسرا کھلاڑی رن آوٹ ہوا ۔ آخری گیند پر جیت کیلئے 4رنز درکار تھے لیکن سمی نے محمد عامر کو کوئی رن نہ بنانے دیا۔واضح رہے کہ سمی کا یہ پی ایس ایل میں پہلا اوور تھا۔

  اس سے پہلے پشاور  زلمے نے 4 وکٹ کھوکر  182رنز بنا ئے۔حفیظ 59 ،تمیم اقبال 37،کامران اکمل 30اور ڈیوڈ میلن 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 17اور سمی 18 پر ناٹ آوٹ رہے۔

پی ایس ایل ،اسلام آباد کے اوپنرز کا لاہور قلندرز کے باولرز پر لاٹھی چارج،8وکٹوں سے فتح سمیٹی


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شین واٹسن اور شرجیل خان کی دھواں دار بلے بازی کے باعث لاہور قلندرز کو8وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنا ئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے شرجیل خان7چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 79رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ 
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز شین واٹسن اور شرجیل خان نے لاہور قلندرز کے بولرز کی خوب دھلائی کی اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔شین واٹسن153 کے مجموعی سکور پر 7چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے79 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد کی طرف سے دونوں وکٹیں احسان عادل نے حاصل کیں ۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شین واٹس نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 20رنز کے مجموعی سکور پر کیمرون ڈلپورٹ 3 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ کپتان اظہر علی 17گیندوں پر 27 رنز بنا کر 6ویں اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے۔لاہور کی جانب محمد رضوان 50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوائن براوو نے 26، نوید یاسین نے25 جبکہ عمر اکمل نے 23رنز اسکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے محمد سمیع نے 2جبکہ سعید اجمل ،رومان رئیس اور عمران خالد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

پیر، 8 فروری، 2016

پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھول چٹا دی, ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے شکست دے دی ۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں پہلی فتح ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 131 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز 42 اور سرفراز احمد 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 26 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔احمد شہزاد 15 جبکہ لیوک رائٹ 4 رن بنا سکے ۔ کیون پیٹرسن بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 12 رنز بنا کر ڈیوائن براوو کا شکار بنے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ظفر گوہر نے 4،مینڈس نے 3 جبکہ کوپر ،براوو اور ذوہیب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔عمر اکمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو مہنگی پڑی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں پر 194رنز بنائے ۔کپتان اظہر علی20 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعدعمر اکمل اور ڈلپورٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی باولنگ کو دھو کر رکھ دیا ۔ دونوں کے درمیان 85رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس کیلئے انہوں نے صرف42گیندیں کھیلیں۔ڈلپورٹ نے جارحانہ اننگز کھیلے ہوئے 73رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔عمر اکمل نے چالیس بالز پر93رنز بنائے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اپنے تینوں میچ جیت چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کی شکست دے دی


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو3وکٹوں سے شکست دے دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمے کی جانب نے دیا گیا 136رنز کاہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے1گیند قبل 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کوئٹہ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے 35رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے اننگز کا آغاز کیا تو 35 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد 16 رنز بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ لیوک رائٹ کو بھی 16 رنز پر شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کر دیا۔تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو 21 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ مائی لان کو کیچ دے بیٹھے۔پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض اور شاہد آفر یدی نے 2،2جبکہ شان ٹیٹ ،محمد اصغراور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورپشاور زلمے کا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 24 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ویسٹ انڈین آل راونڈرڈیرن سمی نے اننگ کو سنبھالا اور وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس لگائے۔سمی نے48رنز بنائے۔ان کا ساتھ شاہد یوسف نے دیا جنہوں نے 21رنز بنائے۔کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر مایوس کیا اور کوئی رن بنائے بغیر دوسری بال پر ہی کیچ آوٹ ہوگئے۔۔محمد حفیظ 10 اور تمیم اقبال 13 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔محمد نواز نے 3اور عمر گل نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے۔

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...