Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 20 دسمبر، 2017

ایف بی آرنے عارف لوہار کو نوٹس جاری کر دیا

 لاہور:(نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آرٹسٹوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اداکارہ نور اور گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد اب عارف لوہار کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
ایف بی آر حکام نے نوٹسز میں عارف لوہار سے 3 برس کی آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن پر تحفظات ہیں جس پر انہیں 15 یوم میں تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔
اس فہرست میں فنکاروں کے بیرون ملک بے شمار دوروں اور رہن سہن کو سامنے رکھا گیا ہے لاکھوں کے اخراجات جب کہ ہزاروں روپے سے بھی کم کا ٹیکس دے رہے ہیں۔
آرٹسٹوں کی فہرست کو خفیہ رکھا جارہا ہے تاہم نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد ہی نام سامنے لائیں جائیں گے۔

پیر، 4 اپریل، 2016

لاہور میں 2 روزہ میوزک فیسٹیول کا آغا

لاہور میں دو روزہ میوزک فیسٹیول کا آغازہوگیا۔ 
فوک اور مغربی موسیقی نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔صحرائے تھر کے علاقے عمر کوٹ کی میٹھی آواز مائی ڈھائی جو اپنے منفرد انداز میں روایتی ڈھولک پر فوک گیت پیش کرکے دلوں کی تار چھیڑنا خوب جانتی ہیں۔ الحمرا آرٹس کونسل میں شروع ہونے والےمیوزک فیسٹیول میں مائی ڈھائی نےاپنے فوک گیتوں کے ساتھ ساتھ صوفیانہ کلام پیش کرکے شائقین کوخوب محظوظ کیا۔میوزک فیسٹیول میں نوجوانوں کی جانب سے پیش کردہ مغربی دھنوں نے بھی خوب رنگ جمایا جس پر منچلے بے اختیار جھومنے پر مجبور ہو گئے۔لاہورمیوزک میٹ کے پہلے روزمیوزیکل پرفارمنس کےساتھ مختلف گلوکاروں نےنوجوانوں کو موسیقی کے مختلف اسرارورموز بھی سکھائے۔
(رپورٹ وقت نیوز)

بدھ، 26 اگست، 2015

وه قبیلہ جہاں بچوں کے نام کے ساتهہ باپ کا نام نہیں بلکہ ماں کا نام لگایا جاتا ہے

دنیا کا وہ انوکھا قبیلہ جہاں بچوں کا نام باپ کے نہیں بلکہ ماں کے نام پر رکھا جاتا ہے، طلاق کا طریقہ بھی انتہائی دلچسپ اور ناقابل یقین
نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں بہت ہی عجیب وغریب قبائل آباد ہیں اور انہیں میں سے ایک ’خاصی قبیلہ‘ ہے جوکہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست ماگہالایامیں آباد ہیں۔ اس قبیلے میں بچوں کو باپ کا نام نہیں دیا جاتا بلکہ اسے ماں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اسی طرح ماں کو جائیداد میں حصہ دیا جاتا ہے جبکہ باپ کووراثت میں کچھ نہیں ملتا۔اگر کسی جوڑے میں طلاق ہوجائے تو تمام جائیداد اور بچے عورت کو ملتے ہیں اور ماں کی موت کی صورت میں تمام وراثت سب سے چھوٹی بیٹی کو منتقل ہوجاتی ہے۔اگر کسی میاں بیوی کو طلاق چاہیے ہو تو وہ عدالت کا رخ کم کم ہی کرتے ہیں اور اکثرجوڑے قبائلی طریقوں کے مطابق الگ ہوجاتے ہیں۔طلاق دینے کے لئے مرد ایک پانچ پیسے کا سکہ خاتون کو دیتا ہے جو کہ اپنی طرف سے اور پانچ پیسے کا سکہ ڈال کر یہ دونوں سکے گاؤں کے کسی بڑے کو دے دئیے جاتے ہیں جو انہیں پھینک دیتا ہے اوریوں طلاق ہوجاتی ہے۔

منگل، 25 اگست، 2015

شادی سے پہلے دلہے کا دلہن کوچمچ کا تحفہ

دنیا کا وہ علاقہ جہاں شادی سے قبل دولہا دلہن کو ہاتھ سے بنا چمچ تحفے میں دیتا ہے، اس عجیب و غریب تحفے کی دلچسپ وجہ جانئے
لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے علاقے ویلز میں صدیوں سے یہ روایت قائم ہے کہ شادی کے موقع پر دولہا اپنی دلہن کو ہاتھ سے بنا چمچ تحفے میں دے۔ تاریخ دانوں کے مطابق کئی صدیاں قبل اس روایت پر بھرپور انداز میں عمل کیا جاتا تھا اور نوجوان لڑکے کئی گھنٹے لگاکر اپنے ہاتھوں سے چمچ تیار کرتے تھے۔اگر لڑکی ان کا تحفہ قبول کرلیتی تو اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ اسے بھی لڑکا پسند ہے۔ آج بھی مختلف عجائب گھروں میں کئی سوسال پرانے چمچ موجود ہیں جو مختلف جوڑوں کی محبت کی نشانیاں ہیں۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ اس روایت کا اصل مطلب یہ تھا کہ لڑکے کی جانب سے لڑکی کو چمچ تحفے میں دینا دراصل ایک طرح وعدہ ہوا کرتا تھا کہ وہ ہمیشہ اس کا خیال رکھے گا اور کبھی بھی اسے بھوکا نہ رہنا پڑے گا

پیر، 3 اگست، 2015

پاکستانی ڈراموں کی وہ اداکارائیں جن کی زندگی کے یہ دوسرے پہلو آپ کے ہوش اڑادیں گے

کراچی(نیوزڈیسک)کچھ پاکستانی اداکارائیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے اس قدر معروف ہوگئی ہیں کہ اب ان پر کوئی اور رول نہیں جچتا۔آئیے آپ کو کچھ ایسی اداکاراﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

صبا قمر
ڈرامہ سیریل’ڈائجسٹ رائٹر‘ میں ایک مصنفہ کا کردار نبھانے والی صبا قمر کی حقیقی زندگی بہت مختلف ہے۔

مایا خان
ڈرامہ سیریل ’شناخت ‘میں ایک حجاب والی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی مایا خان حقیقی زندگی میں کافی شوخ اور چنچل ہے اور اس کی متعدد رنگین تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

ماہرہ خان
ڈراموں میں انتہائی سادہ نظر آنے والی ماہرہ خان ظاہر ہے کہ بھارت کا چکر لگا کر آنے کے بعداتنی بھی سادہ نہیں ہیں۔

حمیما ملک
فلم ’بول‘ میں انتہائی معصوم نظر آنے والی اداکارہ نے بالی ووڈ میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا ہے۔اب آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کرنے کے لئے انہیں کیا کرنا پڑا ہوگا۔

آمنہ الیاس
شائقین کی توجہ ڈرامہ ’جنم جلی‘سے حاصل کرنے والی آمنہ الیاس پر آئیڈیل بہو کا کردار سب سے بہتر بیٹھتا ہے۔اپنی خوبصورتی اور معصومانہ انداز سے انہوں نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور انہیں لوگ حقیقی زندگی میں بھی ایک اچھی بہو تصور کرتے ہیں۔

صنم چوہدری
ڈرامہ سیریل ’خطا ‘میں ایک مظلوم اور تکلیف میں مبتلا لڑکی کاکردار نبھانے والی صنم پر یہ کردار بہت اچھا لگتا ہے۔

سجل علی
کافی عرصے تک دکھی کردار ادا کرنے والی سجل علی حقیقی زندگی میں کافی ہنس مکھ ہے۔

حنا دلپذیر
ڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت پانے والی ’ممو‘اگر کوئی اور کردار ادا کرنے کی کوشش کرے تو لوگوں کو عجیب سالگتاہے۔ڈرامہ میں انتہائی بھولی بھالی اور بھلکڑ اداکارہ حقیقی زندگی میں کافی سنجیدہ ہے۔

عائشہ عمر
ڈرامہ سیریل بلبلے میں ’خوبصورت‘کے کردار سے سے شہرت پانے والی عائشہ کو کسی اور کردار میں دیکھنا محال ہے لیکن اس نے ’زندگی گلزار ہے‘میں مختلف اداکاری کرکے اس چھاپ کومٹانے کی کوشش کی ہے۔

عائشہ خان
ڈرامہ سیریل ’محرم‘ میں ایک معصوم اور سیدھی سادھی اداکارہ نے متعدد یادگار کردار ادا کئے ہیں لیکن اس کامثبت امیج لوگوں کے ذہن پر نقش ہے۔


اتوار، 2 اگست، 2015

میری شہرت اور مقام استا د نصرت فتح علی خان کی نسبت ہے

لاہور( بی این پی)پاکستانی گلور راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری شہرت اور مقام استا د نصرت فتح علی خان کی نسبت ہے اور میری بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنے کام سے اس نام کو مزید نام روشن کروں،اکثر تقریبات میں لوگ استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے نغمے پیش کرنے کی درخواست کرتے ہیں جسے اپنا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی نسبت عزت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی آسان کام نہیں ہے ،ایسا نہیں کہ گلوکار بن گیا اور سیکھنا چھوڑ دیا بلکہ آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں ۔ 

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...