Cricket لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Cricket لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 4 مارچ، 2016

”بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے “ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر150رنز بنائے جبکہ دلشان75رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔قومی ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاجبکہ عمر اکمل 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

ہدف کے تعاقب میں ایک بار پھر پاکستان اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 23 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے بلے باز شرجیل خان تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے۔سر فراز احمد38 رنز بنا کر سری روھانا کاشکار بنے۔ شعیب ملک 13 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے ۔سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا، جے سوریا،سری ورھنا اور دلشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اس ایشیا کپ میں سب سے بڑا 110 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔دنیش چندیمل 15 ویں اوور میں 58 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے بلے باز جے سوریا تھے جو صرف 4رنز بنا سکے۔ کپو گدیڑا نے 2رنز بنائے جبکہ سنانائیکے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔حوالہ

بدھ، 2 مارچ، 2016

ایشیا کپ ، بنگالی جادو چل گیا، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف بنگالی جادو چل گیا، انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے تاریخی شکست د یکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا اور خود فائنل میں پہنچ گیا ،سومیا سرکار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، پاکستانی بلے بازوں کی ناقص اور شرمناک بیٹنگ اور کپتان کی 19 واں اوور سمیع کودینے کی حکمت عملی لے ڈوبی، بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر شائقین سیخ پا، قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید احتجاج کیا،بنگلہ دیش فائنل میچ بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔
میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا ٹی 20 کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کا ہدف دیا جسے بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا، تمیم نے پہلے ہی اوور میں محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے ارادے ظاہر کیے، لیکن دوسرے ہی اوور میں عرفان نے انہیں 7 رنز پر پویلین بھیج دیا ،جس کے بعد سومیا نے شبیر رحمان کے ساتھ ملکر 33 رنز کی شراکت قائم کی۔ شبیر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،جب کہ سومیا نے مشفق الرحیم کے ساتھ ملکر 37 رنز بنائے۔ سومیا 48 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ مشفق الرحیم 12 رنز ہی بناسکے۔ شکیب الحسن کو 8 رنز پر محمد عامر نے بولڈ کیا تو انہوں نے غصے سے وکٹوں پر بلا مار دیا تاہم بعد میں انہوں نے امپائر سے معذرت بھی کی۔ بنگلہ دیش کو 2 اوورز میں 18 رنز درکار تھے، سمیع نے19ویں اوور میں 2 نوبال کرواکر نہ صرف وکٹ حاصل کرنے کا موقع گنوایا بلکہ اوور میں 15 رنز دے کر بنگلہ دیش کے لیے فتح کا راستہ ہموار کیا، محمد اللہ نے چھکا مارکر بنگلہ دیش کو فتح سے ہمکنار کروایا، وہ 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 جب کہ محمد عرفان، شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، خرم منظور اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، گزشتہ میچوں کی طرح پاکستان کا ٹاپ آرڈر اس بار بھی اسکور کرنے میں ناکام رہا اور 18 رنز پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔خرم منظور 7 گیندوں پر ایک، شرجیل خان 10، محمد حفیظ 11 گیندوں پر 2 اور عمراکمل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد اور شعیب ملک نے پانچویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری قائم کی۔شیعب ملک 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے اور اسکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 ، تسکین احمد، امین حسین اور مشرفی مرتفیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔پاکستان ایشیا کپ کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ حوالہ

پیر، 29 فروری، 2016

ایشیا کپ ،پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے دی 29 فروری

بلے بازی کے باعث یو اے ای کو 7وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا ہے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر رنز129 بنائے۔شامان انور نے 44جبکہ کپتان امجد جاوید 27رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان ے مقررہ ہدف 19ویں اورر میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شعیب ملک 63اور عمر اکمل 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اوراوپنر شرجیل خان 4اور خرم منظور کھاتہ کھولے بغیر امجد جاوید کا شکار بنے۔پروفیسر محمد حفیظ صرف 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔یو اے ای کی جانب سے کپتان امجد جاوید نے تینوں کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انکی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور روہان مصطفیٰ صرف 1 رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دوسرے اوپنر بلے باز محمد کلیم بھی 1 رن بنا کے انہیں محمد عامر نے کلین بولڈ کیا۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شہزاد تھے جو 5 رن بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔9 رنز بنانے والے عثمان مشتاق کو شاہد آفریدی نے آوٹ کیا۔محمد عثمان نے 21رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اورمحمد عرفان نے 2،2 جبکہ محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔حوالہ

ہفتہ، 27 فروری، 2016

ایشیا ٹی ٹوینٹی کپ،بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کی شاندار 68رنز کی شراکت داری کی بدولت پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18ویں 83 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے صرف سرفراز احمد 25 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے جبکہ باقی 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہی نہ ہو سکے۔ بھارت نے مقررہ ہدف 16ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان کے پورا کر لیا جبکہ یووراج سنگھ14اور دھونی 7رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ 
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر کے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔سریش رائنا ایک رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 68رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی ۔ویرات کوہلی 49رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند آﺅٹ ہوئے ۔پانڈیا بھی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور محمد سمیع کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ 
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3اور محمد سمیع نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ا س سے قبل بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توپاکستان کی اننگز کا آسان انتہائی مایوس کن رہا اور پروفیسر محمد حفیظ میچ کی چوتھی گیند پر صرف 4رنز سکور کر کے کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔پی ایس ایل کے سینچری میکر شرجیل خان بھارت کے خلاف ناکام ہو گئے
حوالہ 

بدھ، 11 نومبر، 2015

یونس خان نے ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ابو ظہبی: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے بعد ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے خلاف 2000 میں کراچی سے سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے میچ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، پی سی بی سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا بھی شکرگزار ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نھیں تھا، جتنی بھی کرکٹ کھیلی نیک نیتی کے ساتھ کھیلی۔
یونس خان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد بہت مشاورت کے بعد تقریبا 6 ماہ بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹیم میں شمولیت کے بعد یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ ون ڈے میں شمولیت ان کے لئے وقار کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ یونس خان اب تک 264 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں وہ 7 سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 240 رنز بنا چکے ہیں۔ اس سے قبل شعیب ملک نے 5 سال ٹیم میں واپسی کے بعد اچانک ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


بدھ، 14 اکتوبر، 2015

شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری داغ دی

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری بنادی ہے۔ 2010 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے شعیب ملک نے یہ کارنامہ میچ کے135 ویں اوور میں سرانجام دیا ہے۔ شعیب ملک نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 21 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 367 گیندوں پر بنائی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کے 20 کھلاڑی ڈبل سینچری بناچکے ہیں۔ 

منگل، 13 اکتوبر، 2015

آئی سی سی نے یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دے دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نےٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کرنے پر یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دے دیا ہے۔
سب سے زیادہ رنز سکور کرنے پر آئی سی سی نے یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُنہیں کنگ خان کے خطاب سے نوازدیا ہے۔
یادرہے کہ یونس خان نے اپنے کیریئر کے 102 ویں میچ میں جاوید میانداد کا 30 سال پرانا 8832 رنز کا ریکارڈ توڑاہے جس سے وہ پاکستان کے سب سے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں۔
یونس خان نے 1 ٹرپل سنچری،5 ڈبل سنچریوں ،30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔ اس کے علاوہ یونس خان پاکستان کی طرف سے 30 ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

منگل، 29 ستمبر، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

 ہرارے(ویب ڈیسک )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے میدان مار لیا۔

پاکستان اور زمبابوے کی کر کٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج ہوا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر136 رنز اسکور کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے ہوا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے ایک سو سینتیس رنز کا ہدف 137 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعقب میں زمبابوے کی جوابی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کا ٹاپ آڈر پھر سے ناکام ہوا، وکٹیں جھڑتی رہی کل ملا کر چودہ چوکے اور ایک چھکا لگا، آخری آٹھ اوورز میں صرف دو چوکے اور ایک چھکا لگا۔

احمدشہزاد اور پروفیسر نے گیندیں زیادہ کھیلیں رنز کم بنائے مشکل وکٹ پر صہیب مقصود سیٹ ہوکر وکٹ دے بیٹھے، شعیب ملک، محمد رضوان اور بوم بوم آفریدی دھوم مچانے میں پھر ناکام ہوئے۔

عمراکمل کی ناٹ آوٹ سینتس رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے پھرسے وہی ہدف دیا جو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دیاتھا۔ 

جمعرات، 30 جولائی، 2015

پہلے ٹی ٹوئٹنی میچ میں پاکستان کی فاتح

بی بی سی ذرائع:کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
سری لنکا کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین پریرا تھے، انھیں انور علی نے آؤٹ کیا۔
13 رنز کے مجموعی سکور پر دلشان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی تیسری وکٹ 19 رنز کے مجوعی سکور پر اس وقت گری جب وتہانے صرف ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے تین، انور علی نے دو جبکہ عماد وسیم اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف دس رنز کے مجموعی سکور پر احمد مختار دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
52 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد نے 46، 46 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا نے دو جبکہ میتھیوز، مالنگا اور فرنینڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کو پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں تین دو سے شکست دی تھی۔

جمعرات، 23 جولائی، 2015

Pakistan 16-members T20 Squad

Pakistan 16-members T20 Squad

Shahid Afridi (c) , Sarfraz Ahmed (vc/wk)
Ahmed Shehzad , Anwar Ali , Imad Wasim , Mohammad Hafeez , Mohammad Irfan , Mohammad Rizwan , Mukhtar Ahmed , Nauman Anwar , Shoaib Malik , Sohail Tanvir, Umar Akmal , Wahab Riaz , Yasir Shah , Zia-ul-Haq

ہفتہ، 30 مئی، 2015

پاکستان نے ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی

قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 48 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 104گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے102 رنز بنا کر بطور کپتان اور کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ دیگر بلے بازوں میں سرفراز احمد نے 22، محمد حفیظ 15، اسد شفیق 39، حارث سہیل 52اور شعیب ملک 36رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے مپاریوا اور چبابا نے ایک ایک جبکہ گریمر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ انور علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بدھ، 27 مئی، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دےدی


لاہور:پہلے ون ڈےانٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  41رنز سے شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو جیت کیلئے 376 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ112 رنز سکور کیےجس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور کپتان اظہر علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔پاکستانی اوپنرزنے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 170رنز کی شراکت قائم کی اورمحمد حفیظ 86 جبکہ کپتان اظہر علی 79 رنز  بناکر آؤٹ ہوئے ۔پاکستانی اوپنرز آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل اور شعیب ملک نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 201 رنز کی شراکت قائم کی ۔حارث سہیل نے 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 89رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 12چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے اور وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے اوٹسیا نے 2 جبکہ پیننگارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے کی طرف سےبڑے ہدف کے تعاقب میں سیبانڈا اور سکندر رضا نے اننگز کا آغاز کیا۔زمبابوے کے پہلے دو کھلاڑی جلدی آؤٹ ہو گئے مگر اس کے بعد ان کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے دھواں دار سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے ہدف کے قریب پہنچا یا ۔ایلٹن چکمبورا نے95 گیندوں پر 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔
زمبابوے کو پہلا نقصان سکندر رضاکی صورت میں ہوا جو  36 رنز بناکر 56 کے مجموعی سکور پر انور علی کا شکار بنے ۔سیبانڈا 65 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کو تیسرا بڑا نقصان ماساکزا کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو 187 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک کی گیند پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویلیمز 36 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔کپتان ایلٹن چکمبورا 117 رنز بنا کر 293 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کا شکاربنے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 جبکہ انور علی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پیر، 25 مئی، 2015

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان

PAKISTAN ODI Squad:
Azhar Ali (C), Mohammad Hafeez, Ahmed Shahzad, Asad Shafiq, Haris Sohail, Shoaib Malik, Babar Azam, Mohammad Rizwan, Sarfraz Ahmed (VC), Anwar Ali, Hammad Azam, Immad Wasim, Yasir Shah, Wahab Riaz, Mohammad Sami, Junaid Khan
اظہر علی (کپٹین)محمد حفیظ،احمد شہزاد،اسد شفق،حارس سہیل،شعیب ملک،بابر اعظم،محمد رضوان،سرفراز احمد(وکٹ کپیر)،انور علی،حمید اعظم،عماد وسیم،یاسر شاہ،وہاب ریاض،محمد سمی،جنید خان شامل ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیںگے ، ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ نائب کپتان سرفراز احمد کو مقرر کیاگیا ہے۔

اتوار، 24 مئی، 2015

پاکستان نےT20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔


قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبورا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بیٹسمینوں نے درست ثابت کردکھایا اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنزبنائے۔ اوپننگ بلے بازہملٹن مساکدزا اور ووسی سبندا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں اسکور 68 تک پہنچا دیا جس کے بعد نویں اوور میں مساکدزا شعیب ملک کی گیند پرباؤنڈری لائن کے قریب انورعلی کوکیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے جس کے بعد سین ولیمز اور سبندا نے دوسری وکٹ پر68 رنز کی شراکت قائم کی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچا تو سبندا ہمت ہار گئے اور نصف سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی بولنگ لائن زمبابوین بیٹنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی کپتان ایلٹن چگمبورا نے ایک ہی اوور میں محمد سمیع کو 3 چھکے لگائے جس کے بعد وہ انہی کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے جب کہ مقررہ اوورز کے اختتام تک زمبابوین ٹیم نے 175 رنز بنائے،سین ولیمز 58 اور چارلس کووینٹری 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد اور مختار احمد میدان میں اترے،دونوں نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔احمد شہزاد 18 رنز بنا کر ویٹوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ مختار احمد ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے  40 گیندوں پر 62 رنز بنا کر پویلین لوٹے،زمبابوین بولرز کے آگے دیگر پاکستانی کھلاڑی بے بس دکھائی دیئے، نعمان انور 18،شعیب ملک 7،کپتان شاہد آفریدی 7 ، عمر اکمل 30، انورعلی 2 اورمحمد رضوان 6 بناکر پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں  بلاول بھٹی نے ایک چھکا اورچوکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا، بلاول 13 اورعماد وسیم 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہفتہ، 23 مئی، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دےدی

لاہور: پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مزہ دوبالا کر کے شائقین کرکٹ کو بہترین ”تحفہ“ دیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے مختار احمد نے شاندار 83 رنز بنا کر شائقین کے دل جیت لئے اور ایک نئے ہیرو کے طور پر خود کو منوا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوین اوپنرز نے پراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنا کر پاکستانی باﺅلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تاہم محمد سمیع نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کر کے زمبابوین کھلاڑیوں کے بلوں سے اگلتے رنز کو روکا۔ زمبابوین بلے باز تیسری وکٹ کی شراکت میں صرف 15 رنز کا اضافہ کر سکے اور 78 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے ایک اور کھلاڑی کو شکار کر لیا جس کے بعد شعیب ملک نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں زمبابوے کے چوتھے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 4 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے باوجود زمبابوین بلے بازوں نے ہمت نہ ہاری اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 142 رنز پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سکندر رضا بھی 16 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ایک جانب زمبابوے کی وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب کپتان چگمبورا نے رنز کا انبار لگا دیا اور باﺅنڈری کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلتے ہوئے 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے اور قابل اعتماد ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گیندوں پر لگاتار 2 وکٹیں حاصل کر کے ہیٹرک کا موقع حاصل کیا تاہم وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہے۔ محمد سمیع نے مجموعی طور پر3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور شعیب ملک نے ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے 173 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے مختار احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو مختار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں 2 چوکے مارے اور پھر یہ سلسلہ ہی چل نکلا اور تیسرے اوور میں 4 مزید چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ مختار احمد نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 45 گیندیں کھیل کر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 83 رنز بنائے تاہم سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
احمد شہزاد نے بھی مختار احمد کا بھرپور ساتھ دیا اور 39 گیندوں پر 55 رنز بنائے تاہم 144 کے مجموعی سکور پر ولیمز کی گیند پر موتمبامی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں نے محمد حفیظ نے 12، عمر اکمل 4، سرفراز احمد نے 3، شعیب ملک نے7 اور کپتان شاہد آفریدی نے 4 رنز بنائے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 مئی بروز اتوار قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جمعرات، 13 نومبر، 2014

Pakistan beat NZ in first Test

ABU DHABI: Pakistan defeated New Zealand by 248 in the first Test match in Abu Dhabi on Thursday, taking 1-0 lead in the three-match series.

Chasing a total of 480 runs for victory, Kiwi batsmen could only managed 231 runs.Yesterday, Pakistan declared their second innings on 175-2 to set New Zealand a 480-run victory target.Pakistani spinners again proved to be unplayable as Zulfiqar Babar got three wickets while Yasir Shah took one wicket.With this win, Misbah-ul-Haq has become Pakistan’s most successful test captain with 15 test wins.

پیر، 3 نومبر، 2014

پاکستانی "شاہينوں"نے آسٹريليا كے خلاف تاريخ رقم کر دی


دومیچز کی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے آسٹريلياکو 2صفر سے ہرا کر ٹيسٹ سيريزاپنے نام کر لی اور 32 سال بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا کو کلین سوئیپ کرنے کا موقع ملاہے ۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے ۔
یہ پاکستان کی کسی بھی ٹیم کے خلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے ۔پاکستان نے آخری مرتبہ 1982ءمیں آسٹریلیا کو 3-0سے وائٹ واش کیا تھا ۔

کپتان مصباح الحق کی جارحانہ اور تاریخی تیز ترین سنچری

کپتان مصباح الحق کی جارحانہ اور تاریخی تیز ترین سنچری،
مصباح نے آسٹریلیا کے خلاف 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے صرف 56 گیندوں پر 101 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ویون رچرڈ کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسکور کئے، مصباح الحق اور اظہر علی نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر کسی ٹیسٹ میچ میں دو بیٹسمینوں کی جانب سے دونوں اننگز میں سنچریوں کا 41 سالہ ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

جمعرات، 30 اکتوبر، 2014

پاکستا ن اور آسٹريليا کا دوسرا ٹيسٹ ميچ

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 35 رنز بناکر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
95 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 45 رنز بناکر کیچ ہوگئے۔ اس کے بعد اظہر علی اور یونس خان نے ٹیم کو سنبھالا دیا ہے اور اس وقت 304رنز بنا لئے ہیں۔
یونس خان نے ایک بار اچھا کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور اس وقت 111 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ اظہر علی نے بهی اپنی سنچری مکمل کر کے 101 رنز بنائے ہیں۔
 یادرہے کہ دومیچز کی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور بیس سال بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا کو کلین سوئیپ کرنے کا موقع ملاہے ۔

پیر، 27 اکتوبر، 2014

Spinners script Pakistan victory

Pakistan v Australia, 1st Test, Dubai, 5th day Spinners script Pakistan victory
Pakistan 454 (Sarfraz 109, Younis 106) and 286 for 2 dec (Shehzad 131, Younis 103*) beat Australia 303 (Warner 133) and 216 (Johnson 61, Smith 55, Babar 5-74, Yasir 4-50) by 221 runsScorecard and ball-by-ball detailsZulfiqar Babar picked up 5 for 74 © Getty Images EnlargeRelated LinksNews : Clarke sees light in the gloomFeatures : Misbah closes in on Pakistan captaincy recordFeatures : No Ajmal, no problem for PakistanPlayers/Officials: Zulfiqar Babar | Yasir ShahMatches: Australia v Pakistan at Dubai (DSC)Series/Tournaments: Australia tour of United Arab EmiratesTeams: Australia | PakistanNot since 1994 have Pakistan led Australia in a Test series. A telling 221-run victory in Dubai means that Misbah-ul-Haq's wonderfully resilient team are now a chance of breaking an identical 20-year drought between series wins over the same opponent.Pakistan proved far more skilful, resourceful and focused than Australia, who missed Ryan Harris and Shane Watson rather more than Misbah's men suffered for the absence of Saeed Ajmal and Junaid Khan. The Australia lower order battled manfully but could not erase the sins of the top six, who apart from David Warner failed utterly in conditions that have become an all too familiar source of trouble.Zulfiqar Babar and Yasir Shah were the fourth-innings architects of Pakistan's triumph, their expertise and subtlety providing a reminder that most spin bowlers are forged in first-class cricket and are invariably better for experience. By contrast, Michael Clarke's team have an array of problems to address, not least the increasing comfort with which Pakistan's batsmen played his bowling attack across the Test.The day was not without some moments of doubt for Pakistan, not least when they spurned a quartet of chances during the afternoon session, though Babar and Yasir continued to bowl diligently and well on the worn pitch. But Pakistan always had time to spare, and Mitchell Johnson's line-ball stumping went their way in the ascendant much as it often did for Australia during their years of dominance.Chris Rogers and Steven Smith had begun with determined intentions, and as happened in the first innings and again on the fourth evening an Australia pair started firmly. Despite some extravagant turn for Yasir and reverse swing in both directions from Rahat Ali, they made it through to morning drinks.Misbah-ul-Haq threw the ball to Imran Khan, who proceeded to work on bending the ball in the manner of his namesake, albeit at a lesser pace. Rogers had kept out many a threatening delivery and was the only Australian to face more than 100 balls in each innings. But he was late in recognising Imran's inswinger, and to the sound of Pakistani roars his middle stump was tilted back.Mitchell Marsh is a young man who will learn from this experience, but his defensive skills against spin were found wanting in each innings. Too crooked across a straight delivery from Babar on day three, he was now too hard-handed against the same bowler, shooting the ball off the bat straight into the lap of silly point.Though raised on slower, spinning pitches in New South Wales, Brad Haddin's method has never been particularly suited to the natural variations of subcontinental pitches. His firm hands and penchant for driving at the line of the ball can look imperious, but here it was inadequate as a Babar straight ball zipped between bat and pad to strike leg stump.All the while Smith fought and fidgeted, but gradually lost momentum as wickets began to fall. Not a single boundary was hit in the morning session. There was more intent when Smith and Johnson resumed in the afternoon, their efforts to score a little more often spreading Misbah's field.After a while, the fifty stand arrived, and Pakistan began to show signs of tension. No fewer than four chances went down from the bowling of Babar - Smith surviving a stumping chance on 37, then dropped by Misbah on 44, albeit from a fiercely struck cover drive. Johnson's patience was tested, and when he was on 23, Ahmed Shehzad at deep midwicket turfed a slog-sweep that should have been taken. When Johnson was on 25, Yasir Shah misjudged a top-edged Johnson sweep at backward square leg and could only get one hand to it.Smith passed 50 and could glimpse tea, but Yasir's return to the attack brought a half-volleyed flick to short leg. It was a blur of pitch, ball and bat, but replays confirmed a fair catch and Smith trudged off. Johnson and Siddle fought their way through the second new ball, and maintained faint hope at tea.Few alarms were raised in the early minutes of the evening session, Australia daring to hope they might emulate some of the escapes made by South Africa and England in earlier years when they showed the best teams are as capable of wriggling to a draw as galloping to a win.But Yasir found some variety out of the rough to Johnson, who had begun playing in a slightly more defensive vein. A review for an lbw when he padded up was rejected, but a straighter delivery in the same over beat the outside edge and had Sarfraz Ahmed screeching in the sort of stumping appeal shared by quick-witted wicketkeepers.Replays seemed to show some of Johnson's boot behind the line, but the third umpire Nigel Llong concluded that none of it was grounded. His decision was the cue for Pakistani jubilation - and a thunderous glare from Darren Lehmann in Australia's viewing area. Johnson departed glumly.That moment more or less finished the match. Siddle eluded an lbw appeal and review by Babar the following over, but a hearty inside edge gave the left-arm spinner a deserved five-wicket haul in his next. Pakistan now cannot lose the series. Australia, Ashes and all, cannot win it.9

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...