Recipies لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Recipies لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 28 جون، 2016

چیزی میٹ بالز

اجزاء:
قیمہ، آدھا کلو
لال پسی مرچ، 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ
سرکہ، 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ہری مرچ، 3 سے 4 عدد
ڈبل روٹی کا چورا، کوٹ کرنے لیے
انڈے، 3 عدد
نمک، آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن، 1 چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس، 2 سے 3 عدد

ترکیب:
٭ سب سے پہلے قیمے میں تمام اجزاء کو ڈال کر  اور 1کپ پانی شامل کرکے ابال لیں،
٭جب پانی خشک ہوجائے تو اسے چوپر میں پیس لیں۔
٭ قیمہ پیس کر اس میں انڈہ اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا دیں۔
٭ جب قیمے کی گیندیں بنانے لگیں تو بیچ میں چیز کا ایک ٹکڑا رکھ دیں پھر  گول کرکے قیمے کی بالز بنالیں۔
٭ اب انڈے اور انڈے کے چورے میں کوٹ کرکے فرائی کرلیں۔
آپ کےمزیدار چیزی میٹ بالز تیار ہیں۔

ہفتہ، 18 جون، 2016

ایگ فرائیڈ رائس

اجزا:
چاول آدھا کلو
تیل آدھا کپ
انڈے دو عدد
ہری پیاز تین عدد
زردہ رنگ چٹکی بھر
بون لیس چکن تین سو پچاس گرام
سویا سوس دو چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ

ترکیب:
چاول دھوکر آدھے گھنٹے کے لیے بھگودیں۔
پھر چاول دوکنی رکھ کر اُبال لیں۔
چکن کو اُبال کر بوٹیاں الگ نکال کر ان کے ریشے کرلیں۔
یخنی کو اتنا پکائیں کہ ایک چوتھائی کپ رہ جائے۔
ہری پیاز باریک کاٹ لیں۔
انڈے پھینٹ کر زردہ رنگ ملائیں اور آملیٹ بناکر باریک لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ریشے فرائی کریں۔
اس میں یخنی سویا سوس، نمک اور چاول ڈال کر مکس کریں۔
آخر میں ہری پیاز اور انڈے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
مزے دار ایگ فرائیڈ رائس تیار ہیں۔

منگل، 5 اپریل، 2016

کڑہی پکوڑا

اجزا:
دہی ایک ڈبہ
ادرک، لہسن کا پہسٹ دو کھانے کے چمچ
بیسن چھ کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پانی چار گلاس
نمک حسبِ ذائقہ
ہرا دھنیا، ہری مرچ حسبِ ذائقہ
پیاز دو درمیانے سائز کے

ترکیب:
پیاز کو فرائی کریں، پھر اس میں لہسن، ادرک کی پیسٹ ڈال دیں۔
پھر لال مرچ، ہلدی ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
پھر پانی میں دہی اور بیسن کو اکٹھا بلینڈ کرکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور نمک شامل کریں۔
مناسب گاڑھا ہونے پر کڑہی تیار ہے۔
بیسن کے مزیدار پکوڑے بنا کر کڑہی میں شامل کریں اور پیاز، زیرہ کا بگھار لگا کر روٹی یا چاول سے کھائیں۔

پیر، 21 مارچ، 2016

اسپرنگ رول

:اسپرنگ رول
تیل دو کھانے کے چمچ
(لہسن ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
(چکن آدھا کلو (بون لیس، اسٹرپس میں کٹی ہوئی
نمک حسب ضرورت
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
(گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
(ہری پیاز حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی
پھلیاں حسب ضرورت
(شملہ مرچ آدھی (باریک کٹی ہوئی
(بند گوبھی حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی
رول پٹی حسب ضرورت
میدہ تھوڑا سا
پانی تھوڑا سا
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے

:ترکیب
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر براؤن کرلیں۔
اب اس میں چکن، نمک، سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر پکالیں یہاں تک کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
پھر اس میں گاجر، ہری پیاز، پھلیاں، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ کےلئے ٹوس کرلیں۔
پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
ایک پیالی میں میدہ اور پانی مکس کرکے اس کا مکسچر بنالیں۔
اب اس آمیزے کو رول پٹی میں ڈال کر رول کے کنارے پر میدے کا مکسچر لگا کر رولز کو بند کردیں۔
تیل گرم کرکے اس میں رولز کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
مزیدار اسپرنگ رول تیار ہے۔

چکن منچورین

:چکن منچورین 
بون لیس چکن تین سو گرام
کٹا ہوا لہسن چار جوے
پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد
ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
چلی گارلک سوس تین کھانے کے چمچ
کٹی شملہ مرچ ایک عدد
کٹی ہری پیاز ایک عدد صرف ہرا حصہ
لیموں آدھا
کٹے پائن ایپل سلائس چار عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ذائقہ
سفید مرچ حسب ذائقہ
ووسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ

:ترکیب
چکن کو ایک باول کر اس میں لہسن، سفید مرچ، کالی مرچ، نمک، انڈا، آٹا اور ایک چمچ آئل شامل کریں۔ اسے اچھی طرح مکس کر کے ڈیپ فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کریں اور اس میں کٹے لہسن کے جوے ڈال کر فرائی کریں۔
اب اس میں شملہ مرچ، ہری پیاز اور سوس بھی شامل کر دیں۔
اب پائن ایپل ڈال کر اسے ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں فرائیڈ چکن، ٹماٹو کیچپ، چلی گارلک سوس، نمک، کالی اور سفید مرچ ڈال کر مکس کریں۔
ایک کپ پانی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
اب ووسٹر سوس شامل کر دیں۔
کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر منچورین گریوی میں ڈال دیں۔
گاڑھا ہو جانے تک چمچہ چلاتے رہیں۔
سرو کرنے سے پہلے اس پر چند قطرے لیموں کے ڈال لیں اور فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں ۔

جمعہ، 8 جنوری، 2016

سیخ کباب بنانے کا طریقہ


:سیخ کباب مصالحہ اجزاء
قیمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2/1کلو
دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
پپلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ 
کٹی لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین عدد

:مصالحے کے لئے 
براﺅن پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار عدد
ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین عدد
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2/1کپ
زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ 
میتھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

:ترکیب
قیمہ کو چاپر میں ڈالیں ساتھ ہی نمک ، کٹی لال مرچ ، پسی ہوئی پپلی ، زیرہ ، دھنیا ، چوپ پیاز ، ہری مرچ ڈال کر چوپ کریں ۔
اب ان کا سیخ کباب بنالیں اور بہت تھوڑے تیل میں فرائی کریں ۔
پین میں 2/1کپ آئل میں ٹماٹر ،چوپ ہری مرچ ،کٹ لگا کر لہسن ادرک ڈالیں اور ساتھ ہی تمام مصالحہ ڈال کر ہلکا پانی شامل کرکے بھونیں اور براﺅن پیاز کا چورا ڈالیں کباب ڈال کر بھونیں ۔
پھر 2/1کپ پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں چاہیں تو کوئلے کا دھواں دے دیں ۔ ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں

پیر، 30 نومبر، 2015

گائے کے پائے


:اجزاء

(پائے ------ دو عدد (صاف کروا کر ٹکڑے کر ڈالیں
دہی ----- دو پیالے
لال مرچ (پسی ہوئی) ------ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا (پسا ہوا) ------ ڈھائی کھانے کے چمچ
ہلدی ---- آدھا کھانے کا چمچ
ادرک لہسن (پسا ہوا) --------- ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ (پسا ہوا) ------ ایک کھانے کا چمچ
لیموں ------ دو عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ------- ایک گٹھی
پیاز بڑی ڈلی (باریک کٹی ہوئی) ------- دو عدد
(ہری مرچ ----- چار عدد (باریک کٹی ہوئی
نمک ------حسب ذائقہ
تیل ------ دو پیالی

:ترکیب
سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو لیں
ایک بڑی دیگچی میں تقریباً آدھے سے زیادہ پانی لیں اور اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے رکھ دیں
تقریباً چھ سات گھنٹے ابلنے دیں
جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں
گوشت اور ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں- یخنی کسی برتن میں چھان لیں
اسی دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں
پیاز جب براؤن ہوجائے تو نکال کر باریک پیس لیں
پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر گھی میں ڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لیے رکھ دیں
جب تیل اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں
جتنا زیادہ دم پر رکھیں گے پائے اتنے ہی مزیدار ہوں گے

جمعہ، 20 نومبر، 2015

مٹن بریانی

:اجزاء

مٹن ----- ایک کلو 
نمک -----ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
کوکنگ آئل ----- ایک تہائی کپ 
چاول ---- آدھا کلو 
لہسن ---- ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
ادرک ----- ڈیڑھ کھانے کا چمج 
پیاز ------ چار عدد 
دہی ----- تین کپ 
پسی لال مرچ ------ تین کھانے کے چمج 
گرم مصالحہ ------ دو کھانے کے چمچ 
ٹماٹر ------ ایک عدد 
لیموں ----- دو عدد 
زیرہ ------ ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
دھنیا ----- ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
کیوڑہ ------ ایک چوتھائی کپ 
آلو ------ تین عدد 
پیلا رنگ ------ ایک تہائی چائے کا چمچ

:ترکیب
.گرم تیل میں پیاز٬ ادرک اور لہسن فرائی کرلیں
.اب اس میں مٹن٬ لال مرچ اور ہلدی شامل کر کے تیز آنچ پر 10 منٹ کے لیے فرائی کریں
اس کے بعد 2 لیٹر پانی اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے
.پھر اس میں زیرہ٬ دھنیا اور دہی شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں٬ اتنا کہ پانی خشک ہوجائے
.آلوؤں کو الگ سے تھوڑا ابالیں اور زردے کا رنگ ڈال کر قورمے میں شامل کریں
.پسا گرم مصالحہ٬ ٹماٹر٬ لیموں اور کیوڑہ ڈال کر چولہا بند کردیں
.بھیگے چاولوں کو نمک ملے ابلے پانی میں ابالیں اور نتھار کر چاول٬ قورمے میں شامل کرلیں
.اوپر سے زردے کا رنگ ڈال کر تیز آنچ پر رکھیں
.بھاپ بننے پر ہلکی آنچ پر 15 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں
.تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں

منگل، 10 نومبر، 2015

کشمیری سیخ کباب

اجزاء:
قیمہ. ایک کلو 
انڈے. دو عدد 
سونف پاؤڈر. ایک چائے کا چمچہ 
لال مرچ. ایک چائے کا چمچہ 
نمک. حسب ذوق 
ادرک. ایک چائے کا چمچہ 
دار چینی پاؤڈر. آدھا چائے کا چمچہ 
زیرہ پاؤڈر. ایک چائے کا چمچہ 
پیاز. ایک عدد 
سوکھا پودینہ. ایک کھانے کا چمچہ 
مکھن. دو کھانے چمچے

ترکیب:
قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر مکس کر کے پیس لیں۔ پھر اس میں کٹی پیاز، انڈے اور دو کھانے کے چمچے مکھن ڈال کر مکس کریں۔ اب سیخوں میں لگائیں اور باربی کیو کرلیں۔ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

بدھ، 24 دسمبر، 2014

کریمی مکسڈ فروٹ چارٹ

اجزاء:
اسٹرابیری: آدھا کپ
سیب: چوکور کٹا ہوا ایک عدد
بنانا: چوکور کٹا ہوا ایک عدد
اورنج: دو عدد
لیمن: ایک عدد
چاٹ مسالا: آدھا چائے کا چمچا
لال مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچا
کریم: پچھتر ملی لیٹر
فروٹ سیرپ: آدھا کپ

ترکیب: 
ایک باؤل میں سارے پھل کاٹ کر لیمن جوس ڈال دیں اور ساتھ ہی چاٹ مسالا اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
اب اوپر سے جوس اور کریم ڈال کر مکس کرلیں۔
اب اسے ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

منگل، 23 دسمبر، 2014

چکن کا دو پیازہ


اجزاء:
چکن: چودہ ٹکڑے ڈیڑھ کلوگرام،
تیل: ایک پیالی،
کیری: دو عدد، باریک کٹی
پیاز: چار عدد،
ہری مرچ: چار عدد،
کڑی پتے: حسبِ ضرورت،
ہلدی: ایک چائے کا چمچا،
لال مرچ: پسی ایک کھانے کا چمچا،
ادرک لہسن: پیسٹ ایک کھانے کا چمچا،
نمک: حسبِ ذائقہ

ترکیب:
اب ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔
پھر پیاز نکال کر اس میں چکن ڈالیں۔
ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔
پھر اس میں پیاز، پسی لال مرچ، کیری، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہونے لگے تو اسے تھوڑی دیر کے لیے بھونیں اور پھر اُتار لیں۔
مزے دار چکن کیری کا دو پیازہ گرم گرم چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

پیر، 22 دسمبر، 2014

ہوم میڈ پھلکی اور دہی بڑے


اجزاء:
بیسن: آدھا کپ
چاول کا آٹا: آدھا کپ، پسی ہوئی
چینی: آدھا کپ
کریم: ایک پیکٹ
دودھ: ایک کپ
زردے کا رنگ: ایک چٹکی
دہی: آدھا کلوگرام
چاٹ مسالا: ایک چائے کا چمچا
زیرہ: آدھا چائے کا چمچا
اجوائن: آدھا چائے کا چمچا
کھانے کا سوڈا: ایک چوتھائی چائے کا چمچا
تیل: تلنے کے لیے
نمک: حسب ذائقہ

ترکیب: 
ایک پیالے میں بیسن، چاول کا آٹا، زردے کا رنگ، زیرہ، اجوائن، کھانے کا سوڈا اور نمک اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب حسب ضرورت پانی کے ساتھ اس کا گاڑھا پیسٹ بنالیں۔
اب اس کی پھلکیاں بناکر تیل میں فرائی کریں اور پانی میں ڈال دیں۔
اس کے بعد دہی، کریم اور چینی ملا کر خوب پھینٹ لیں۔
پھر پھلکیوں کو پانی سے نکال کر ڈش میں نکالیں اور پھر ان پر دہی کا مکسچر ڈال کر چاٹ مسالا چھڑک دیں۔
مزے دار پھلکی دہی بڑے تیار ہیں۔ 

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...