پیر، 21 مارچ، 2016

اسپرنگ رول

:اسپرنگ رول
تیل دو کھانے کے چمچ
(لہسن ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
(چکن آدھا کلو (بون لیس، اسٹرپس میں کٹی ہوئی
نمک حسب ضرورت
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
(گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
(ہری پیاز حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی
پھلیاں حسب ضرورت
(شملہ مرچ آدھی (باریک کٹی ہوئی
(بند گوبھی حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی
رول پٹی حسب ضرورت
میدہ تھوڑا سا
پانی تھوڑا سا
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے

:ترکیب
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر براؤن کرلیں۔
اب اس میں چکن، نمک، سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر پکالیں یہاں تک کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
پھر اس میں گاجر، ہری پیاز، پھلیاں، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ کےلئے ٹوس کرلیں۔
پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
ایک پیالی میں میدہ اور پانی مکس کرکے اس کا مکسچر بنالیں۔
اب اس آمیزے کو رول پٹی میں ڈال کر رول کے کنارے پر میدے کا مکسچر لگا کر رولز کو بند کردیں۔
تیل گرم کرکے اس میں رولز کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
مزیدار اسپرنگ رول تیار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...