Sports لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Sports لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 6 جولائی، 2017

پی ایسں ایل کی چهٹی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور نائب کپتان اور کوچ کے نام منظر عام پر آگئے

لاہور (زرائع) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی شمولیت کے اعلان ہونے کے بعد اس کے لوگو کی رونمائی بھی ہو چکی ہے اور اب اس ٹیم کے ممکنہ کپتان، نائب کپتان اور کوچ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس کے باعث کرکٹ شائقین خاصے پرجوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت قومی کرکٹر محمد حفیظ کریں گے جبکہ سری لنکا کے مایہ ناز سابق کھلاڑی مہیلا جے وردھنے اس کے نائب کپتان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک مضبوط امیدوار ہیں۔ 
یاد رہے محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی جس کے پہلے سیزن میں کپتان شاہد آفریدی تھے جبکہ دوسرے ایڈیشن میں قیادت ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی کے ہاتھ میں تھے جبکہ مہیلا جے وردھنے نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہد خان آفریدی نے دوسرے ایڈیشن کی چیمپین ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اب محمد حفیظ کے رخصت ہونے کی خبر بھی آ گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی کو تیسرے ایڈیشن کیلئے چند نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہو گا اور ٹائٹل کا دفاع بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہو گا۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے تاہم معروف شون گروپ نے ملتان کی ٹیم خرید کر اس کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا ہے اور اس کا آفیشل لوگو بھی لانچ کیا جا چکا ہے۔

اتوار، 2 جولائی، 2017

پاکستان سپر لیگ میں چهٹی ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا.

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت کا اعلان تو کر دیا گیاہے جسے شون گروپ نے خریدا ہے تاہم اب اس کا کے پورے نام اور لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ دنیا کی ٹاپ کی لیگز میں شامل ہو چکی ہے،پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور ابھی تک دوسیزن کھیلے جا چکے ہیں اور پی ایس ایل ون میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا تھا ،چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے لیکن ان میں سے جس ٹیم کا فیصلہ کیا گیا وہ ملتان تھی تاہم شون گروپ نے خریدا تھا اور اس ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا گیاہے۔ملتان سلطانز کا آفیشل لوگو بھی لانچ کر دیاگیاہے۔

بدھ، 12 اگست، 2015

قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ یکم ستمبرسے کرانے کی تیاریاں


لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تیاریاں جاری ہیں، ملتان یا راولپنڈی ممکنہ وینیوز ہوسکتے ہیں،گولڈ ٹیمیں فائنل راؤنڈ کھیلیں گی۔ 

سلورز کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے 2 سائیڈزکو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا، ایونٹ بارشوں سے متاثر ہونے کے خدشات نے پی سی بی کو فکر میں مبتلا کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کامیاب دورئہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹرز ان دنوں آرام کررہے ہیں، گرین 
شرٹس کو 24ستمبر سے 5اکتوبر تک زمبابوے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنا ہیں،اکتوبر اور نومبر میں یواے ای میں انگلینڈ کیخلاف مکمل سیریز ہوگی، بعد ازاں امارات میں ہی دسمبر میں بھارت کی میزبانی کرنا ہے۔ 

اگر بی سی سی آئی کو حکومت کی اجازت نہ ملی تو پی سی بی پلان بی کے تحت کسی اور ٹیم کو بلائے گا، نئے سال کے آغاز میں دورئہ نیوزی لینڈ اور بعد ازاں مارچ میں بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے، ان حالات میں ستمبر میں ایسا قومی ٹورنامنٹ کرانے کی گنجائش موجود ہے جس میں ٹاپ کرکٹرز بھی شریک ہوسکیں، ذرائع کے مطابق بی سی بی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کا آغاز یکم ستمبر سے کرانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔ 

میزبانی کیلیے ملتان اور راولپنڈی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، البتہ پنجاب بھر میں جاری بارشیں حکام کیلیے تشویش کا باعث ہیں، حتمی فیصلہ 1،2 روز میں کرلیا جائے گا، ابتدائی طور پر تیار شدہ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں گولڈ ٹیمیں براہ راست فائنل راؤنڈ کھیلنے کی حقدار ہوں گی۔ 

سلورز کے کوالیفائنگ مقابلوں سے 2 ابتدائی سائیڈز کو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا فروری میں انعقاد ہوگیا تو ماضی کے برعکس اس بار قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے وقت باقی بچے گا نہ اس کی ضرورت محسوس ہوگی۔

جمعرات، 23 جولائی، 2015

Pakistan 16-members T20 Squad

Pakistan 16-members T20 Squad

Shahid Afridi (c) , Sarfraz Ahmed (vc/wk)
Ahmed Shehzad , Anwar Ali , Imad Wasim , Mohammad Hafeez , Mohammad Irfan , Mohammad Rizwan , Mukhtar Ahmed , Nauman Anwar , Shoaib Malik , Sohail Tanvir, Umar Akmal , Wahab Riaz , Yasir Shah , Zia-ul-Haq

بدھ، 3 جون، 2015

پی سی بی نے دورہ سری لنکاکےلیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا


دورہ سری لنکا کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے لئے مصباح الحق کو کپتان جب کہ اظہر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں یونس خان، محمد حفیظ، شان مسعود، وہاب ریاض، احسان عادل، جنید خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، اسد شفیق، حارث سہیل، احمد شہزاد، عمران خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف متاثر کن پرفارمنس نہ دکھانے کے باعث جادوگر اسپنر سعید اجمل کو ڈراپ جب کہ اوپنر احمد شہزاد کو ایک بار پھر موقع دیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 8 جون کو سری لنکا روانہ ہو گی جب کہ پہلا ٹیسٹ 17 جون کو شروع ہوگا۔

ہفتہ، 30 مئی، 2015

پاکستان نے ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی

قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 48 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 104گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے102 رنز بنا کر بطور کپتان اور کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ دیگر بلے بازوں میں سرفراز احمد نے 22، محمد حفیظ 15، اسد شفیق 39، حارث سہیل 52اور شعیب ملک 36رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے مپاریوا اور چبابا نے ایک ایک جبکہ گریمر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ انور علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بدھ، 27 مئی، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دےدی


لاہور:پہلے ون ڈےانٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  41رنز سے شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو جیت کیلئے 376 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ112 رنز سکور کیےجس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور کپتان اظہر علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔پاکستانی اوپنرزنے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 170رنز کی شراکت قائم کی اورمحمد حفیظ 86 جبکہ کپتان اظہر علی 79 رنز  بناکر آؤٹ ہوئے ۔پاکستانی اوپنرز آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل اور شعیب ملک نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 201 رنز کی شراکت قائم کی ۔حارث سہیل نے 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 89رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 12چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے اور وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے اوٹسیا نے 2 جبکہ پیننگارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے کی طرف سےبڑے ہدف کے تعاقب میں سیبانڈا اور سکندر رضا نے اننگز کا آغاز کیا۔زمبابوے کے پہلے دو کھلاڑی جلدی آؤٹ ہو گئے مگر اس کے بعد ان کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے دھواں دار سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے ہدف کے قریب پہنچا یا ۔ایلٹن چکمبورا نے95 گیندوں پر 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔
زمبابوے کو پہلا نقصان سکندر رضاکی صورت میں ہوا جو  36 رنز بناکر 56 کے مجموعی سکور پر انور علی کا شکار بنے ۔سیبانڈا 65 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کو تیسرا بڑا نقصان ماساکزا کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو 187 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک کی گیند پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویلیمز 36 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔کپتان ایلٹن چکمبورا 117 رنز بنا کر 293 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کا شکاربنے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 جبکہ انور علی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پیر، 25 مئی، 2015

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان

PAKISTAN ODI Squad:
Azhar Ali (C), Mohammad Hafeez, Ahmed Shahzad, Asad Shafiq, Haris Sohail, Shoaib Malik, Babar Azam, Mohammad Rizwan, Sarfraz Ahmed (VC), Anwar Ali, Hammad Azam, Immad Wasim, Yasir Shah, Wahab Riaz, Mohammad Sami, Junaid Khan
اظہر علی (کپٹین)محمد حفیظ،احمد شہزاد،اسد شفق،حارس سہیل،شعیب ملک،بابر اعظم،محمد رضوان،سرفراز احمد(وکٹ کپیر)،انور علی،حمید اعظم،عماد وسیم،یاسر شاہ،وہاب ریاض،محمد سمی،جنید خان شامل ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیںگے ، ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ نائب کپتان سرفراز احمد کو مقرر کیاگیا ہے۔

اتوار، 24 مئی، 2015

پاکستان نےT20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔


قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبورا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بیٹسمینوں نے درست ثابت کردکھایا اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنزبنائے۔ اوپننگ بلے بازہملٹن مساکدزا اور ووسی سبندا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں اسکور 68 تک پہنچا دیا جس کے بعد نویں اوور میں مساکدزا شعیب ملک کی گیند پرباؤنڈری لائن کے قریب انورعلی کوکیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے جس کے بعد سین ولیمز اور سبندا نے دوسری وکٹ پر68 رنز کی شراکت قائم کی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچا تو سبندا ہمت ہار گئے اور نصف سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی بولنگ لائن زمبابوین بیٹنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی کپتان ایلٹن چگمبورا نے ایک ہی اوور میں محمد سمیع کو 3 چھکے لگائے جس کے بعد وہ انہی کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے جب کہ مقررہ اوورز کے اختتام تک زمبابوین ٹیم نے 175 رنز بنائے،سین ولیمز 58 اور چارلس کووینٹری 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد اور مختار احمد میدان میں اترے،دونوں نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔احمد شہزاد 18 رنز بنا کر ویٹوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ مختار احمد ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے  40 گیندوں پر 62 رنز بنا کر پویلین لوٹے،زمبابوین بولرز کے آگے دیگر پاکستانی کھلاڑی بے بس دکھائی دیئے، نعمان انور 18،شعیب ملک 7،کپتان شاہد آفریدی 7 ، عمر اکمل 30، انورعلی 2 اورمحمد رضوان 6 بناکر پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں  بلاول بھٹی نے ایک چھکا اورچوکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا، بلاول 13 اورعماد وسیم 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہفتہ، 23 مئی، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دےدی

لاہور: پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مزہ دوبالا کر کے شائقین کرکٹ کو بہترین ”تحفہ“ دیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے مختار احمد نے شاندار 83 رنز بنا کر شائقین کے دل جیت لئے اور ایک نئے ہیرو کے طور پر خود کو منوا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوین اوپنرز نے پراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنا کر پاکستانی باﺅلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تاہم محمد سمیع نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کر کے زمبابوین کھلاڑیوں کے بلوں سے اگلتے رنز کو روکا۔ زمبابوین بلے باز تیسری وکٹ کی شراکت میں صرف 15 رنز کا اضافہ کر سکے اور 78 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے ایک اور کھلاڑی کو شکار کر لیا جس کے بعد شعیب ملک نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں زمبابوے کے چوتھے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 4 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے باوجود زمبابوین بلے بازوں نے ہمت نہ ہاری اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 142 رنز پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سکندر رضا بھی 16 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ایک جانب زمبابوے کی وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب کپتان چگمبورا نے رنز کا انبار لگا دیا اور باﺅنڈری کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلتے ہوئے 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے اور قابل اعتماد ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گیندوں پر لگاتار 2 وکٹیں حاصل کر کے ہیٹرک کا موقع حاصل کیا تاہم وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہے۔ محمد سمیع نے مجموعی طور پر3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور شعیب ملک نے ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے 173 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے مختار احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو مختار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں 2 چوکے مارے اور پھر یہ سلسلہ ہی چل نکلا اور تیسرے اوور میں 4 مزید چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ مختار احمد نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 45 گیندیں کھیل کر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 83 رنز بنائے تاہم سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
احمد شہزاد نے بھی مختار احمد کا بھرپور ساتھ دیا اور 39 گیندوں پر 55 رنز بنائے تاہم 144 کے مجموعی سکور پر ولیمز کی گیند پر موتمبامی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں نے محمد حفیظ نے 12، عمر اکمل 4، سرفراز احمد نے 3، شعیب ملک نے7 اور کپتان شاہد آفریدی نے 4 رنز بنائے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 مئی بروز اتوار قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ہفتہ، 16 مئی، 2015

PCB welcomes Zimbabwe Cricket's affirmative response


LAHORE–May 15, 2015: Pakistan Cricket Board (PCB) has welcomed Zimbabwe Cricket’s decision of undertaking the tour of Pakistan from next week, which shall make it the first full Test nation to tour this country
“After the last evening’s unsettling news that Zimbabwe Cricket had ‘postponed’ its visit to Pakistan, I received a call from my Zimbabwean counterpart William Manase and he most kindly informed me that his Board was still willing and ready to send their team to Pakistan.
“This evening we were informed that Zimbabwe Cricket had decided to stick to its plans of sending their team to Pakistan. We welcome this affirmative response, and assure Zimbabwe Cricket again that not only the best possible security shall be provided to it's, the quality of cricket too shall be very high, benefitting both teams”, said PCB Chairman Shaharyar Khan.
“The preparations for the tour are in full swing. This morning we had a meeting of the organizing committee to tie all the loose ends. The ticket sales shall commence from tomorrow . From the inquiries and feedback that we are getting, people are really eager to come and watch the revival of international cricket in Pakistan”, said the PCB COO, Subhan Ahmad.


پیر، 6 اپریل، 2015

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا باقاعدہ شیڈول جار ی کردیا ۔
پی سی بی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش کے ساتھ تین ون ڈے ،ایک ٹی ٹونٹی اوردوٹیسٹ میچ کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق پاکستان پہلا ون ڈے میچ بنگلہ دیش کیخلاف 17اپریل ،دوسرا 19اپریل اور تیسرہ میچ 22اپریل کو کھیلے گی ۔پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ 24اپریل کو کھلنا میں کھیلے گا۔پی سی بی کے شیڈل کے مطابق دونوں ٹیمیں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28اپريل اور دوسر ا ٹیسٹ میچ 6مئی کو کھیلا جائے گا۔

اتوار، 29 مارچ، 2015

Pakistan tours Sri Lanka in June

LAHORE: Pakistan will tour Sri Lanka in June of this year to play three test matches, five one day and two Twenty20 (T20) matches, ARYSports.tv reports.

According to the schedule, the T20 games between Pakistan and New Zealand on 15th and 17th June at Colombo.

The first test will be played at Galle from 24th to 28th June while the second test will be played from 2nd to 6th July at Colombo. The third and final test match will be played from 10th to 14th July at Palekelle.

The one day internationals (ODIs) will be played on 18th, 22nd, 25th, 29th of July while the fifth one day will take place on 2nd August.

جمعرات، 4 دسمبر، 2014

كينيا انڈر19ٹيم 5 روزه ميچ پاکستان سے کهيلے گی

کینیا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول طے کرلیاہے اور مہمان ٹیم اس سلسلے میں 11دسمبرکو لاہور پہنچے گی اور21دسمبر تک قیام کرے گی جبکہ پاکستان انڈر19ٹیم چار دسمبر سے کینیا کے دورے پر روانہ ہوگی ۔ 
تفصیلات کے مطابق کینیا کی ٹیم اور پاکستان اے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے اور پانچوں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی حصہ نہیں لے گااور میچز 13,15,16,18اور 20دسمبر کوہوں گے ۔

ہفتہ، 22 نومبر، 2014

آئی سی سی نے تازه ٹيسٹ رينکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے
جس کے مطابق پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق بلے بازوں میں سری لنگا کے کماراسنگاکارجبکہ باﺅلر ز میں ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن ہے ۔
پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے جبکہ مصباح الحق آٹھویں پوزیشن پر ہیں ، معطل ہونیوالے سعید اجمل پہلی بار ٹاپ ٹین سے آﺅٹ ہوکر 11ہویں ، سرفرازاحمد ٹاپ ٹوئینٹی میں شامل ہوگئے ہیں
جبکہ ذوالفقار بابر تین درجے ترقی کے بعد 28ویں جبکہ یاسرشاہ 30نمبر پر آگئے ہیں ۔ 
جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ایک درجے ترقی سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

جمعرات، 13 نومبر، 2014

Misbahul Haq becomes most successful skipper of Pakistan

ABU DHABI: Misbahul Haq became the most successful skipper of Pakistan when the Greenshirts defeated New Zealand in first test on Thursday.

Misbahul Haq had leveled the record of Imran Khan and Javed Miandad with victory over Australia in their second Test. Now with this win over New Zealand, he has 15 Test wins as the captain, surpassing both great players.Misbah was given the charge of the Test team after the 2010 summer tour of England following the allegations of spot-fixing against then captain Salman Butt. Since then he has led Pakistan in 32 Tests. He has the credit of defeating Sri Lanka, Australia, England, and New Zealand in Test series.

پیر، 10 نومبر، 2014

ICC clears way for Mohammad Aamir’s return

DUBAI: A central body of the International Cricket Council (ICC) amended anti-corruption code on Monday, paving the way for Pakistani seamer Mohammad Aamir’s return to domestic cricket.The ICC code was revised at a two-day meeting of executive board started in Dubai on Sunday.
The session, also attended by chief of Pakistan Cricket Board (PCB) Shaharyar Khan, approved new provisions regarding the anti-corruption code, allowing all banned players to feature in domestic matches before their suspensions expire.
Although the revised code will apply to all banned players, it could specifically benefit the 22-year-old Aamir, who was exiled from cricket after a spot-fixing scandal during Pakistan’s tour of England in 2010.
Hopes are high for Aamir’s return to domestic cricket six months prior to his international cricket ban ending in Nov 2015.
Aamir and pace partner Mohammad Asif, along with then Pakistan captain Salman Butt, orchestrated deliberate no-balls in return for money during the Lord’s Test against England four years ago.
PCB had requested to ICC for relaxation of certain conditions relating to Aamir’s ban. Sources said the PCB will formally request ICC to allow him to feature in domestic matches, but will let Butt and Asif’s bans stand intact.

جمعہ، 7 نومبر، 2014

’’اے خدا مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھا‘‘محمد يوسف کی کہانی انہی کی زبانی


’’ہماری رہائش ریلوے کالونی گڑھی شاہو لاہور میں تھی ۔یہاں میرے ہم مذہبوں کے بھی گھرتھے لیکن زیادہ آبادی مسلمانوں کی تھی۔ اتفاق کی بات کہیے کہ میرا زیادہ اٹھنا بیٹھنا ملنا جلنا اور کھیلنا کودنا بھی مسلمان لڑکوں کے ساتھ ہی تھا ۔سچی بات یہ ہے کہ وہ بھی مجھے اپنے جیسے ہی لگتے تھے ۔مسلمانوں کے ہاں مجھے کوئی ایسی خاص خوبی یا امتیازی بات نظر نہیں آتی تھی کہ میرے دل میں مسلمان ہونے کا شوق پیدا ہوتا ،مسلمانلڑکوں کے مشغلے بھی میرے جیسے ہی تھے۔ ایف سی کالج میں پڑھائی کے دوران میری دوستی ایک ہم جماعت لڑکے جاوید انور سے قائم ہوئی وہ کرکٹ کے سپرسٹار اور ہمارے سینئر ساتھی سعید انور کا چھوٹا بھائی ہے۔ میں نے زندگی بھر اس جیسا لڑکا نہیں دیکھا ۔میں اسے ملنے سعید بھائی کے گھر جاتارہتا تھا ۔سعید بھائی تو 1989ء سے قومی ٹیم میں تھے ،میں کوئی نوسال بعد 1998ء میں ٹیم میں آیا ۔وہاں اکثر ایک سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر آجاتے تھے جو تبلیغی جماعت میں شامل ہوگئے تھے۔ وہ نیکی اور نماز روزے کی تلقین کیا کرتے تھے۔ لیکن اس وقت سعید بھائی کو ایسی باتوں کی لگن نہ تھی ۔اکثر جب ذوالقرنین حیدر یا تبلیغ والے دوسرے لوگ آتے تو سعید بھائی مجھے باہر بھیج دیتے کہ کہہ آئو کہ سعید گھر پر نہیں ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ آہستہ آہستہ ان کی طبیعت مذہب کی طرف آنے لگی ۔تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے بھی ان کا میل جول بڑھ گیا۔ اپنی بیٹی کی وفات کے بعد وہ مکمل طورپر مذہبی رنگ میں رنگ گئے۔
اکثر تبلیغی دوروں پر رہنے لگے ۔وہ مجھے کہتے تھے ’’یوسف ہرروز سونے سے پہلے یہ دعا مانگا کرو۔‘‘ اے خدا!مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھا… سعید بھائی نے مجھے ان دنوں کبھی یہ نہ کہا کہ مسلمان ہوجائو ہمیشہ اس دعا کی تلقین کرتے رہے۔ میں سعید بھائی کی نصیحت کے مطابق ہمیشہ سونے سے پہلے یہ دعا مانگتا رہا ۔میں نے سعید بھائی میں آنے والی تبدیلیوں کو بڑے غور سے دیکھا اور بہت متاثر ہوا ،پھر ایک عجیب بات ہوئی ۔میرا ایک دوست ہے وقار احمد، بڑی پرانی دوستی ہے ہماری ، یہ تین سال پہلے کی بات ہے میں حسب معمول رات کو یہ دعا مانگ کر سوگیا کہ ’’اے خدا مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھا‘‘ رات میں نے خواب میں اپنے دوست وقار کو دیکھا وہ خوشی خوشی میرے پاس آیا اور کہنے لگا’’سنا ہے تم مسلمان ہوگئے ہو‘‘ میں نے اسے کوئی جواب نہ دیا ۔آنکھ کھلنے پر میں یہ سوچتا رہا کہ کیا واقعی اللہ نے مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھادیا ہے۔
وقار شیخوپورہ کا رہنے والا ہے۔ اتفاق دیکھئے کہ انہی دنوں پی آئی اے اور نیشنل بینک کے درمیان میچ کیلئے شیخوپورہ کرکٹ گرائونڈ تجویز ہوا۔ میں پی آئی اے کی طرف سے کھیل رہا تھا ۔شیخوپورہ پہنچا تو میرا وہی دوست وقار احمد مجھ سے ملنے آگیا۔ وہی خواب والی وضع قطع ، میں اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے بالکل اسی انداز سے مجھ سے پوچھا ’’سنا ہے تم مسلمان ہوگئے ہو؟‘‘میں اس کا منہ دیکھنے لگا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے یقین ہوگیا کہ اللہ نے مجھے اشارہ دے دیا ہے کہ حق کا راستہ کیا ہے ۔
شام کو میں شیخوپورہ سے لاہور آیا تو سیدھا کیولری گرائونڈ سعید بھائی کے پاس چلا گیا یہ اکتوبر 2002ء کا ذکر ہے ۔میں نے سعید بھائی سے کہا ’’میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں‘‘ سعید بھائی نے مجھے گلے سے لگالیا مجھے کلمہ پڑھایا اور میری دنیا بدل گئی۔ اس دوران میں جب بھی رائے ونڈ جاتا اور حاجی عبدالوہاب صاحب سے پوچھتا کہ اب مجھے اسلام قبول کرلینے کا اعلان کردینا چاہئے تو وہ کہتے ’’نہیں ابھی نہیں‘ شاید انہیں میری شکل دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ ابھی میں اس لائق نہیں ہوا ۔میری مولوی فہیم صاحب اور طارق جمیل صاحب سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ انضمام بھائی کو پتہ چلا تو انہوں نے بڑی شفقت کی ۔
جون 2005ء میں کرکٹ ٹیم کچھ میچ کھیلنے سعودی عرب گئی ۔میچ تو نہ ہوئے البتہ ٹیم نے عمرہ کیا ۔اس سے کوئی ڈیڑھ دومہینہ پہلے میری بیوی بھی اسلام قبول کرچکی تھی میں نے اسے آزادی دی تھی کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔ پوری ٹیم نے عمرہ کیا لیکن میں ان کے ساتھ شامل نہ ہوا کیونکہ ابھی تک میں نے مسلمان ہونے کا کھلا اعلان نہیں کیا تھا لیکن مجھے سخت بے تابی تھی کہ عمرے کی سعادت حاصل کروں ۔ میری بیوی بھی میرے ہمراہ تھی ۔ اب وہ تانیہ کی بجائے فاطمہ ہوچکی تھی۔رائے ونڈ سے مولوی فہیم صاحب نے مکہ میں موجود عالمگیر صاحب کے ذمہ لگایا اور وہ رات گئے ہم دونوں کو حرم شریف لے گئے ہم نے عمرہ ادا کیا ، یہ اللہ کا بہت بڑا کرم تھا۔
رات کے پچھلے پہر شروع ہونے والا عمرہ صبح پانچ بجے ختم ہوا۔ میں نے اسی وقت مولوی فہیم صاحب کو فون کیا انہوں نے حاجی عبدالوہاب صاحب سے ذکر کیا جنہوں نے مجھے قبول اسلام کا اعلان کرنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان واپس آتے ہی میں نے اعلان کردیا ۔اسے اتفاق یا قدرت کا انعام کہیے کہ میں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام بھی مسلمانوں والے رکھے تھے۔ بیٹی کا نام انیقہ یوسف اور بیٹے کا نام دانیال یوسف ہے ۔میرے قبول اسلام پر والد صاحب نے برہمی کا اظہار نہیں کیا والدہ کچھ رنجیدہ ہوئیں لیکن اب سب کچھ معمول پر آرہا ہے میں اللہ سے دعا گورہتا ہوں کہ وہ میرے پورے خاندان کو حق اور سچ کا راستہ دکھادے۔ آمین۔ ‘‘


پاکستانی کهلاڑيوں کے نام

پاکستان نيوزی لينڈ سيريز،قومی اسکوڈ
کهلاڑيوں کے نام 
مصباح الحق،يونس خان،محمد حفيظ،ياسرشاه،حارث سہيل،محمد طلحہ،راحت علی،احمد شہزاد،توفيق عمر،شان مسعود،رضاحسن،اسد شفيق،اظہر علی،سرفراز احمد،احسان عادل،زوالفقاربابر 

جمعرات، 6 نومبر، 2014

Pakistan vs New Zealand Series Schedule 2014

Cricketby ptvsports - Nov 1, 20140 199Pakistan will be hosting New Zealand in United Arab Emirates for a full fledged tour starting with 1 warmup game between Pakistan A vs New Zealand moving onto three test matches followed by 5 One Day International games and the tour will be concluded with a 2 T20 match. Series is suppose to start immedialy after Australia’s series against Pakistan.

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...