بدھ، 27 مئی، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دےدی


لاہور:پہلے ون ڈےانٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  41رنز سے شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو جیت کیلئے 376 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ112 رنز سکور کیےجس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور کپتان اظہر علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔پاکستانی اوپنرزنے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 170رنز کی شراکت قائم کی اورمحمد حفیظ 86 جبکہ کپتان اظہر علی 79 رنز  بناکر آؤٹ ہوئے ۔پاکستانی اوپنرز آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل اور شعیب ملک نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 201 رنز کی شراکت قائم کی ۔حارث سہیل نے 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 89رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 12چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے اور وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے اوٹسیا نے 2 جبکہ پیننگارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے کی طرف سےبڑے ہدف کے تعاقب میں سیبانڈا اور سکندر رضا نے اننگز کا آغاز کیا۔زمبابوے کے پہلے دو کھلاڑی جلدی آؤٹ ہو گئے مگر اس کے بعد ان کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے دھواں دار سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کو پہاڑ جیسے ہدف کے قریب پہنچا یا ۔ایلٹن چکمبورا نے95 گیندوں پر 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔
زمبابوے کو پہلا نقصان سکندر رضاکی صورت میں ہوا جو  36 رنز بناکر 56 کے مجموعی سکور پر انور علی کا شکار بنے ۔سیبانڈا 65 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کو تیسرا بڑا نقصان ماساکزا کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو 187 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک کی گیند پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویلیمز 36 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔کپتان ایلٹن چکمبورا 117 رنز بنا کر 293 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کا شکاربنے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 جبکہ انور علی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...