Tips لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Tips لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 16 اپریل، 2016

سیسمی چکن اسٹک

اجزا:
چکن بریسٹ چار عدد (فنگر کٹ)
چلی سوس دو کھانے کے چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
کری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کارن کرمبز دو کپ (کُٹی ہوئی)
تِل دو کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت

ترکیب:
پہلے چکن بریسٹ کو چلی سوس، سویا سوس، دہی، کری پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں اور دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
اب کارن کرمبز اور تِل کو مکس کر لیں۔
پھر ہر چکن اسٹرپ کو اس میں کوٹ کریں اور گریس کی ہوئی ٹرے پر رکھ کر پچیس منٹ کے لیے ایک سو نوے ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں یا فرائی کر لیں۔

پیر، 7 مارچ، 2016

خوبصورت اور نرم ہونٹ بنانے کا طریقہ

ہمیشہ سے عورت کے چہرے کی خوبصورتی شاعروں کا مرکزی نقطہ رہا ہے بالخصوص ہونٹوں کی تازگی، دلکشی اورسرخی پر تو کئی شاعروں نے غزلیں تک لکھ دیں اسی لیے تو خواتین اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے نت نئے طریقے اور مہنگی ترین کریموں اور لپ اسٹک کا استعمال کرتی ہیں لیکن ہم آپ کو بتارہے ہیں ایسے آسان اور سستے نسخے جو نہ صرف آپ کے ہونٹوں کو گلابی اور جاذب نظر بنادے بلکہ ان کا قدرتی حسن بھی برقرار رکھے گا۔ 

شہد
قدرت کا دیا ہوا ایک انتہائی مفید اور شفا دینے والا عنصرہے جو بیماریوں کا علاج بھی ہے اور اس میں چہرے کی خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپا ہوا ہے اسی لیے اسے محفوظ ترین گھریلو نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔ سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر تھوڑی مقدار میں شہد ہونٹوں پر لگائیں اور ہلکا سا مساج کر کے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں پر سیاہی مائل داغ ختم ہوجائیں گے اور ان کا قدرتی حسن لوٹ آئے گا۔ 

سبزچائے کے ٹی بیگس
سبز چائے کے استعمال شدہ ’بیگ‘ لیں اوراسے اپنے ہونٹوں پر لگا کر دبا لیں اور 3 سے 5 منٹس تک ایسے ہی رہنے دیں اور پھر ٹی بیگ ہٹا کر تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں۔ اس نسخے کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کریں پھر دیکھیں اس کا جادوئی اثر جو نہ صرف ہونٹوں کی خشکی ختم کردے گا بلکہ انہیں نرم اور ملائم بھی بنادے گا۔ 

چینی کے دانوں کا استعمال
چینی بھی مردہ اورخشک ہونٹوں کو تازگی دیتی ہے، آدھا چمچہ چینی لیں اور اس میں دو قطرے زیتون تیل ڈال کراسے اچھی طرح ملا لیں۔ نرم بالوں والا برش لے کر اس آمیزے کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور 3 سے 5 منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔ 

گھی کا استعمال
گھی بھی شہد کی طرح ہونٹوں کی حفاظت کرتا ہے اس کے لیے چند قطرے گھی لیں اور سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں، صبح اٹھ کر دھوکر انتہائی نرمی سے ہونٹ صاف کرلیں۔ یہ نسخہ ہونٹوں کے مردہ خلیوں کوزندگی دیتا ہے اور پھر سے تروتازہ بنا دیتاہے۔ 

لیموں کا جوس
لیموں کے رس کا مناسب استعمال ہونٹوں کو نرم اور ملائم بناتا ہے اس کے لیے ایک ایک چمچہ بالائی لیں اور اس میں 3 قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور سونے سے قبل اس آمیزے کو ہونٹوں پر لگائیں جس سے آپ کے ہونٹوں کی دلکشی برقراررہے گی۔ 

عرق گلاب اور گلیسرین
ایک چمچہ گلیسرین اور ایک چمچہ عرق گلاب کو اچھی طرح ملادیں اور اسے ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں، صبح اٹھ کر عام پانی سے دھولیں۔ یہ آسان نسخے نہ صرف آپ کے ہونٹوں کی دلکشی اور تازگی کو برقرار رکھیں گے بلکہ انہیں وہ حسن عطا کریں گے جس سے مجبور ہوکر میرتقی میر ان لبوں کی کچھ اس طرح تعریف کرنے پر مجبور ہوئے کہ’’نازکی اس کے لب کی کیا کہئے، پنکھڑی ایک گلاب کی سی ہے‘‘

منگل، 24 مارچ، 2015

گهر سے چهپکليوں کو ختم کرنے کےليے انتہائی مفيد طريقے

چھپکلیاں ایک ایسی مخلوق ہیں کہ دنیا کا کوئی کونہ ان کی دسترس سے باہر نہیں اوریہ حیرت انگیز طور پر ہر جگہ اور ہر عمارت میں پہنچ جاتی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ چھپکلیاں آپ کے گھر میں قیام کا تصور بھی نہ کرسکیں تو یہ ممکن ہے، بس اس کے لئے آپ مندرجہ ذیل ٹوٹکے استعمال کرنا نہ بھولیے گا۔
٭ کافی پاﺅڈ
کافی پاﺅڈر اور پسے ہوئے تمباکو کو ملا کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اب ان گولیوں کو ٹوتھ پکس پر لگا کر گھر میں مختلف جگہوں پر پیوست کردیں۔ چھپکلیاں ان گولیوں کو کھائیں گی اور دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔
٭ فینائل
فینائل کی گولیاں دیگر حشرات کی طرح چھپکلیوں کو بھگانے کا بھی آسان نسخہ ہیں۔ انہیں گھر میں مختلف جگہوں پر رکھیں، چھپکلیاں بھاگ جائیں گی۔
٭ مور کے پر
چھپکلیاں مور کے پر سے بہت خوف کھاتی ہیں۔ اگر آپ نے اسے دیوار پر لگارکھا ہے یا کمرے میں رکھا ہوا ہے تو چھپکلیاں اس سے دور بھاگیں گی۔
٭ مرچیں
پانی میں مرچیں گھول کر اس محلول کا باورچی خانے کے کونوں، فریج کے نیچے، چولہے کے پیچھے اور دیگر جگہوں پر سپرے کریں۔ جہاں جہاں یہ سپرے ہوگا وہاں چھپکلیوں کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔
٭ ٹھنڈا پانی
چھپکلی کے خلاف کمانڈو آپریشن کرنے کے لئے اس پر انتہائی ٹھنڈا برفیلا پانی ڈال دیں۔ یہ حرکت نہیں کر پائے گی اور اسی دوران اسے اٹھا کر کسی ڈبے میں ڈالیں اور گھر سے باہر پھینک آئیں۔
٭ فلائی پیپر
یہ ایک چپچپا کاغذ ہے جسے روشنیوں کے قریب یا دیوار پر مختلف جگہوں پر لگایا جاسکتا ہے۔ چھپکلی اس کے ساتھ چمٹ جائے گی اور حرکت نہیں کرپائے گی۔
٭ پیاز
چھپکلیوں کو پیاز کی بو بالکل پسند نہیں۔ اگر آپ چھپکلیوں کی پناگاہوں کے قریب کٹے ہوئے پیاز کے ٹکڑے رکھ دیں گے تو ان کے لئے ان جگہوں کو چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
٭ انڈوں کے چھلکے
یہ چھپکلیاں بھگانے کا نفسیاتی حربہ ہے۔ اگر آپ انڈوں کے چھلکے مختلف جگہوں پر رکھ دیں تو چھپکلیاں سمجھیں گی کہ یہاں کوئی اور جانور آن بسا ہے اور وہ اس جگہ کو چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھیں گی۔
٭ لہسن
پیاز کی طرح کٹے ہوئے لہسن کو بھی چھپکلیاں بھگانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ مذکورہ بالا ٹوٹکوں کے علاوہ یہ خیال بھی رکھیں کہ کچن کا دروازہ اور کھڑکیاں رات کے وقت اچھی طرح بند رہیں، کھڑکیوں پر جالی لگائیں۔
چھپکلیاں اکثر کھڑکیوں اور دروازوں کے کونوں کے ذریعے کمروں میں داخل ہوتی ہیں لہٰذا کھڑکیوں اور دروازوں کے ٹوٹے یا کھلے ہوئے کونوں کی بروقت مرمت کریں۔

ہفتہ، 21 مارچ، 2015

ائير فريشنرخود تيار کريں اور گهر کو خوشبودار بنائيں

خوشبو دار گھر ہم سب کو اچھا لگتا ہے لیکن ائیر فریشنر کا خرچہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم بار بار اسے استعمال نہیں کرپاتے۔
آئیے آپ کو گھر میں ائیر فریشنر بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں اور ایک بارگھر پر بنانے کے بعد آپ بازار والا فریشنر استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔
اُڑنے والی گاڑی آ گئی 
:اجزاء
بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
(دو کپ پانی (500ملی لیٹر
:ترکیب
تمام اجزاءکو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور بعد میں اسے نطار لیں اور کسی بھی سپرے والی بوتل میں ڈال کر استعمال کر یں اور پورے گھر کو معطر بنائیں۔

پیر، 17 نومبر، 2014

منہ اور پاؤں کی بدبو دور کرنے کا ديسی علاج

بدبو منہ کی ہو یا پاؤں کی‘ آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اور ارد گرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری کا باعث بنتی ہے۔ انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔

پسینے کے باعث خصوصاً مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، کیوں کہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں۔ ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے پاس نہیں بٹھا پائیں گے۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاؤں کی بدبو اگر دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے، تو سوچئے! جس کے پاؤں یا منہ سے بدبو آ رہی ہے، شرم کے باعث اس کا کیا حال ہوگا۔

جسم سے بدبو آنے کی کوئی مخصوص دوائی نہیں، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پانی پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ کی بو کا ایک اہم علاج ہے، کیوں کہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) ہوتا ہے، تو منہ میں تھوک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور یہی کمی منہ میں بدبو پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

وٹامن سی مالٹا، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا۔ سیب جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک پیدا ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ دار چینی کی چائے ماہرین کے مطابق دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے۔ لہذا دن ایک بار ضرور دار چینی والی چائے پیئں۔

پودینہ پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا نہایت موثر ذریعہ ہے، آپ نے اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا، تو اگر آپ منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال کو بڑھائیں۔ صفائی پاؤں کی بدبو کے باعث ہونے والی شرمندگی سے بچنے کے لئے سب سے پہلی احتیاطی تدبیر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔

اپنے پیروں کو خشک اور صاف رکھیں، نہانے کے بعد انگلیوں کے درمیان والی جگہوں کو بھی خصوصی طور پر خشک کریں۔ ایک ہی جوتا یا جراب پورا ہفتہ مت استعمال کریں، اگر آپ کے پاس مزید جوتے یا جرابیں نہیں ہیں، تو جرابوں کو باقاعدگی سے اچھی طرح دھوئیں اور جوتوں کو کھلی فضا میں رکھیں۔ دافع بدبو پاؤڈر پیروں کی سٹراند کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دافع بدبو پاؤڈر یا سپرے استعمال کریں اور جوتوں کو کسی بند جگہ پر مت پڑے رہنے دیں۔

کھلے جوتوں کا استعمال اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے، یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں۔ ان کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو مہکا اور جسمانی بدبو کوختم کر سکتا ہے۔

منگل، 4 نومبر، 2014

ليموں اور مالٹے کے چهلکوں کے وه فوائد جو آپ کو معلوم نہيں

آپ نے ترشہ پھل مثلاً لیموں اورمالٹوں کا رس تو کافی استعمال کیا ہوگالیکن آج ہم آپ کو ان پھلوں کے چھلکوں کے فوائد بتاتے ہیں۔

1- اگر نہانے کے دوران آپ لیموں کے چھلکوں کو پانی میں شامل کرلیں تو آپ کے بالوں اور جسم سے بہت خوشبو آئے گی۔

2- اگر آپ پینے کے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال کر فریج میں رکھ دیں تو فریج میں سے خوشبو آئے گی اور پانی کا ذائقہ اچھا ہوجائے گا۔

3- اگر آپ لیموں اور مالٹے کے چھلکے کو ساشے میں ڈال کر الماری میں رکھیں تو کپڑوں میں سے بہت دلفریب خوشبو آئے گی۔

4- اگر آپ لیموں کے چھلکوں کو چبائیں تو آپ کی سانسوں سے خوشبو آئے گی۔

5- لیموں یا مالٹے کے چھلکے کو پانی کے برتن میں ڈال کر رکھنے سے کمرہ خوشگوار خوشبوسے مہک اٹھے گا۔

6- اگر آپ لیموں کے چھلکوں کو سکھا کر اسے مرغ روسٹ کرنے کے دوران اوپر ڈالیں تو ذائقہ خوشگوار اورلذیذ ہوجائے گا۔

ليموں کے وه فائدے جن کا آپ کو معلوم نہيں

لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔
لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی افادیت کے باعث لیموں کا استعمال زمانہ قدیم سے آج تک جاری ہے۔ پاکستان بھارت، جزائر اور جنوبی یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے، اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو لیموں کے چند اہم اور مفید استعمالات کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

پھل اور سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانا: کسی بھی تازہ پھل یا سبزی کو آپ کاٹ کر فریج میں رکھیں تو اگلے ہی روز اس کا رنگ براﺅن ہونے لگے گا، جس کی وجہ سے خواتین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن اگر آپ ناشپاتی، سیب، کیلے، گوبھی اور چھلے ہوئے آلو پر تھوڑا لیموں کا رس چھڑکا دیں تو اس پریشانی سے آپ کو نجات مل سکتی ہے، کیوں کہ لیموں کے رس میں وہ خاص آکسیڈینٹ ہوتا ہے، جو ان پھلوں یا سبزیوں کا رنگ بگڑنے نہیں دیتا۔

مزاج میں بہتری: لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے، لہذا لیموں کو چائے میں نچوڑ کر یا اس کا رس براہ راست استعمال کرنے سے آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

کیل مہاسے: لیموں کا استعمال کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو زندہ نہیں رہنا دیتا۔ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور لیموں کے رس کو براہ راست یا ایک گلاس پانی میں مکس کر جلد پر آزمائیں۔
اس سے آپ نہ صرف کیل مہاسوں سے نجات حاصل کر لیں گے بلکہ آپ کی جلد نرم و ملائم اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

پیروں کی بدبو: مختلف تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ لیموں کا رس اینٹی بیکٹیریل صلاحیت رکھتا ہے، لہذا بدبو سے نجات حاصل کرنے کے لئے دو اونس پانی میں لیموں کا رس ملا کر پاﺅں پر لگائیں۔

سلاد: سلاد کو مزیدار اور صحت بخش بنانے کے لئے اس پر لیموں کا رس چھڑکیں، پھر آدھے گھنٹے کے لئے اسے فریج میں رکھ کر استعمال کریں۔

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...