منگل، 4 نومبر، 2014

ليموں کے وه فائدے جن کا آپ کو معلوم نہيں

لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔
لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی افادیت کے باعث لیموں کا استعمال زمانہ قدیم سے آج تک جاری ہے۔ پاکستان بھارت، جزائر اور جنوبی یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے، اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو لیموں کے چند اہم اور مفید استعمالات کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

پھل اور سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانا: کسی بھی تازہ پھل یا سبزی کو آپ کاٹ کر فریج میں رکھیں تو اگلے ہی روز اس کا رنگ براﺅن ہونے لگے گا، جس کی وجہ سے خواتین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن اگر آپ ناشپاتی، سیب، کیلے، گوبھی اور چھلے ہوئے آلو پر تھوڑا لیموں کا رس چھڑکا دیں تو اس پریشانی سے آپ کو نجات مل سکتی ہے، کیوں کہ لیموں کے رس میں وہ خاص آکسیڈینٹ ہوتا ہے، جو ان پھلوں یا سبزیوں کا رنگ بگڑنے نہیں دیتا۔

مزاج میں بہتری: لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے، لہذا لیموں کو چائے میں نچوڑ کر یا اس کا رس براہ راست استعمال کرنے سے آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

کیل مہاسے: لیموں کا استعمال کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو زندہ نہیں رہنا دیتا۔ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور لیموں کے رس کو براہ راست یا ایک گلاس پانی میں مکس کر جلد پر آزمائیں۔
اس سے آپ نہ صرف کیل مہاسوں سے نجات حاصل کر لیں گے بلکہ آپ کی جلد نرم و ملائم اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

پیروں کی بدبو: مختلف تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ لیموں کا رس اینٹی بیکٹیریل صلاحیت رکھتا ہے، لہذا بدبو سے نجات حاصل کرنے کے لئے دو اونس پانی میں لیموں کا رس ملا کر پاﺅں پر لگائیں۔

سلاد: سلاد کو مزیدار اور صحت بخش بنانے کے لئے اس پر لیموں کا رس چھڑکیں، پھر آدھے گھنٹے کے لئے اسے فریج میں رکھ کر استعمال کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...