جمعرات، 6 جولائی، 2017

پی ایسں ایل کی چهٹی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور نائب کپتان اور کوچ کے نام منظر عام پر آگئے

لاہور (زرائع) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی شمولیت کے اعلان ہونے کے بعد اس کے لوگو کی رونمائی بھی ہو چکی ہے اور اب اس ٹیم کے ممکنہ کپتان، نائب کپتان اور کوچ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس کے باعث کرکٹ شائقین خاصے پرجوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت قومی کرکٹر محمد حفیظ کریں گے جبکہ سری لنکا کے مایہ ناز سابق کھلاڑی مہیلا جے وردھنے اس کے نائب کپتان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک مضبوط امیدوار ہیں۔ 
یاد رہے محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی جس کے پہلے سیزن میں کپتان شاہد آفریدی تھے جبکہ دوسرے ایڈیشن میں قیادت ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی کے ہاتھ میں تھے جبکہ مہیلا جے وردھنے نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہد خان آفریدی نے دوسرے ایڈیشن کی چیمپین ٹیم پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اب محمد حفیظ کے رخصت ہونے کی خبر بھی آ گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی کو تیسرے ایڈیشن کیلئے چند نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہو گا اور ٹائٹل کا دفاع بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہو گا۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے تاہم معروف شون گروپ نے ملتان کی ٹیم خرید کر اس کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا ہے اور اس کا آفیشل لوگو بھی لانچ کیا جا چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...