اتوار، 27 مارچ، 2016

ایک تصویر ایک کہانی

محمد کاشف شاہ عالم چوک میں ایک عرصہ سے قلفی آئسکریم بنانے والے سانچے تیار کرنے کا کام کر رہا ہے۔ سکول کی معمولی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے یہ مزدوری شروع کی تب سے لے کر اب تک اس نے اسی کام میں اپنی پوری زندگی گزار دی۔ پہلے پہل اس کام کی کافی مانگ تھی مگر جب سے نئی نئی جدت کے ساتھ مارکیٹ میں اعلیٰ کوالٹی کی آئس کریم آنی شروع ہوئی ہے اس پرانی طرز طریقہ کی اب کوئی زیادہ وقعت نہیں رہی۔ اس نے بتایا سالہا سال سے پرانے اڈے پر بیٹھا ہوا ہوں۔ دور دراز کے علاقوں سے لوگ یہ سانچے خریدنے آ جاتے ہیں جس سے مزدوری وغیرہ مل جاتی ہے۔ ایک بیٹا ہے جو سکول جاتا ہے اس کو پڑھا لکھا کر بہتر زندگی کا خواہش مند ہوں۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک معمولی سے گھر میں رہ رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے وقت گزارنے کے لیے مزدوری مل جاتی ہے۔ 
(فوٹو گل نواز)

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...