پیر، 21 مارچ، 2016

چکن منچورین

:چکن منچورین 
بون لیس چکن تین سو گرام
کٹا ہوا لہسن چار جوے
پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد
ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
چلی گارلک سوس تین کھانے کے چمچ
کٹی شملہ مرچ ایک عدد
کٹی ہری پیاز ایک عدد صرف ہرا حصہ
لیموں آدھا
کٹے پائن ایپل سلائس چار عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ذائقہ
سفید مرچ حسب ذائقہ
ووسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ

:ترکیب
چکن کو ایک باول کر اس میں لہسن، سفید مرچ، کالی مرچ، نمک، انڈا، آٹا اور ایک چمچ آئل شامل کریں۔ اسے اچھی طرح مکس کر کے ڈیپ فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کریں اور اس میں کٹے لہسن کے جوے ڈال کر فرائی کریں۔
اب اس میں شملہ مرچ، ہری پیاز اور سوس بھی شامل کر دیں۔
اب پائن ایپل ڈال کر اسے ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں فرائیڈ چکن، ٹماٹو کیچپ، چلی گارلک سوس، نمک، کالی اور سفید مرچ ڈال کر مکس کریں۔
ایک کپ پانی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
اب ووسٹر سوس شامل کر دیں۔
کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر منچورین گریوی میں ڈال دیں۔
گاڑھا ہو جانے تک چمچہ چلاتے رہیں۔
سرو کرنے سے پہلے اس پر چند قطرے لیموں کے ڈال لیں اور فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...