پیر، 22 دسمبر، 2014

ہوم میڈ پھلکی اور دہی بڑے


اجزاء:
بیسن: آدھا کپ
چاول کا آٹا: آدھا کپ، پسی ہوئی
چینی: آدھا کپ
کریم: ایک پیکٹ
دودھ: ایک کپ
زردے کا رنگ: ایک چٹکی
دہی: آدھا کلوگرام
چاٹ مسالا: ایک چائے کا چمچا
زیرہ: آدھا چائے کا چمچا
اجوائن: آدھا چائے کا چمچا
کھانے کا سوڈا: ایک چوتھائی چائے کا چمچا
تیل: تلنے کے لیے
نمک: حسب ذائقہ

ترکیب: 
ایک پیالے میں بیسن، چاول کا آٹا، زردے کا رنگ، زیرہ، اجوائن، کھانے کا سوڈا اور نمک اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب حسب ضرورت پانی کے ساتھ اس کا گاڑھا پیسٹ بنالیں۔
اب اس کی پھلکیاں بناکر تیل میں فرائی کریں اور پانی میں ڈال دیں۔
اس کے بعد دہی، کریم اور چینی ملا کر خوب پھینٹ لیں۔
پھر پھلکیوں کو پانی سے نکال کر ڈش میں نکالیں اور پھر ان پر دہی کا مکسچر ڈال کر چاٹ مسالا چھڑک دیں۔
مزے دار پھلکی دہی بڑے تیار ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...