منگل، 9 دسمبر، 2014

مسلم سائنسدان جس کی ہزارسال پرانی تحقیق کوجدید سائنس بھی تبدیل نہ کر سکی

وہ عظیم مسلمان سائنسدان جس کی ہزارسال پرانی تحقیق کوجدید سائنس بھی تبدیل نہ کر سکی
انسان ہزاروں سال تک یہی سمجھتا رہا کہ زمین کا گول ہونا ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی اس کے محیط (دائرے کے بیرونی کنارے کی کل لمبائی) کی پیمائش کا سوال ہی پیدا نہ ہوا۔
وہ وقت جب دو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی قبریں کھولی گئیں اور دنیا حیران رہ گئی، جاننے کے لئے کلک کریںجب مغرب میں عیسائی پادری زمین کے گول ہونے کے نظریے کو شیطانی خیال قرار دے رہے تھے، اس وقت اسلامی سلطنت کے مایہ ناز سائنسدان زمین کو گول قرار دے کر اس کے محیط کی پیمائش کر رہے تھے۔ 
اگرچہ ابتدائی پیمائش مکمل طور پر درست نہ تھی لیکن گیارہویں صدی کے عظیم مسلمان سائنسدان البیرونی نے بالآخر ٹرگنومیٹری (ریاضی کی شاخ جو آج بھی وسیع پیمانے پر پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے) کے اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے زمین کے محیط کی انتہائی درست پیمائش کر لی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے اس شاندار کارنامے کے ہزار سال بعد بھی ریاضی دانوں نے پیمائش کی تو جواب تقریباً وہی تھا جو البیرونی نے معلوم کیا۔ 
اس عظیم سائنسدان کا پورا نام ابوریحان محمد ابن احمد بیرونی ہے اور وہ 973ءعیسوی میں خوارزم شہر میں پیدا ہوئے۔ 
آج دنیا بھر کے تاریخ دان، سائنسدان اور د یگر اہل دانش تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اینتھروپولوجی، فلکیات، کیمسٹری، عمرانیات، جیالوجی، تاریخ، طب، فلسفہ، ادویہ سازی، نفسیات، فزکس اور ریاضی کے علوم میں بیک وقت اعلیٰ ترین مہارت اور مرتبہ رکھتے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...