منگل، 23 دسمبر، 2014

چکن کا دو پیازہ


اجزاء:
چکن: چودہ ٹکڑے ڈیڑھ کلوگرام،
تیل: ایک پیالی،
کیری: دو عدد، باریک کٹی
پیاز: چار عدد،
ہری مرچ: چار عدد،
کڑی پتے: حسبِ ضرورت،
ہلدی: ایک چائے کا چمچا،
لال مرچ: پسی ایک کھانے کا چمچا،
ادرک لہسن: پیسٹ ایک کھانے کا چمچا،
نمک: حسبِ ذائقہ

ترکیب:
اب ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔
پھر پیاز نکال کر اس میں چکن ڈالیں۔
ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔
پھر اس میں پیاز، پسی لال مرچ، کیری، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہونے لگے تو اسے تھوڑی دیر کے لیے بھونیں اور پھر اُتار لیں۔
مزے دار چکن کیری کا دو پیازہ گرم گرم چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...