منگل، 28 جون، 2016

چیزی میٹ بالز

اجزاء:
قیمہ، آدھا کلو
لال پسی مرچ، 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ
سرکہ، 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ہری مرچ، 3 سے 4 عدد
ڈبل روٹی کا چورا، کوٹ کرنے لیے
انڈے، 3 عدد
نمک، آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن، 1 چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس، 2 سے 3 عدد

ترکیب:
٭ سب سے پہلے قیمے میں تمام اجزاء کو ڈال کر  اور 1کپ پانی شامل کرکے ابال لیں،
٭جب پانی خشک ہوجائے تو اسے چوپر میں پیس لیں۔
٭ قیمہ پیس کر اس میں انڈہ اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا دیں۔
٭ جب قیمے کی گیندیں بنانے لگیں تو بیچ میں چیز کا ایک ٹکڑا رکھ دیں پھر  گول کرکے قیمے کی بالز بنالیں۔
٭ اب انڈے اور انڈے کے چورے میں کوٹ کرکے فرائی کرلیں۔
آپ کےمزیدار چیزی میٹ بالز تیار ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...