جمعہ، 4 مارچ، 2016

”بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے “ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر150رنز بنائے جبکہ دلشان75رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔قومی ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاجبکہ عمر اکمل 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

ہدف کے تعاقب میں ایک بار پھر پاکستان اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 23 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے بلے باز شرجیل خان تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے۔سر فراز احمد38 رنز بنا کر سری روھانا کاشکار بنے۔ شعیب ملک 13 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے ۔سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا، جے سوریا،سری ورھنا اور دلشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اس ایشیا کپ میں سب سے بڑا 110 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔دنیش چندیمل 15 ویں اوور میں 58 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے بلے باز جے سوریا تھے جو صرف 4رنز بنا سکے۔ کپو گدیڑا نے 2رنز بنائے جبکہ سنانائیکے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔حوالہ

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...