پیر، 29 فروری، 2016

ایشیا کپ ،پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے دی 29 فروری

بلے بازی کے باعث یو اے ای کو 7وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا ہے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر رنز129 بنائے۔شامان انور نے 44جبکہ کپتان امجد جاوید 27رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان ے مقررہ ہدف 19ویں اورر میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شعیب ملک 63اور عمر اکمل 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اوراوپنر شرجیل خان 4اور خرم منظور کھاتہ کھولے بغیر امجد جاوید کا شکار بنے۔پروفیسر محمد حفیظ صرف 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔یو اے ای کی جانب سے کپتان امجد جاوید نے تینوں کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انکی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور روہان مصطفیٰ صرف 1 رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دوسرے اوپنر بلے باز محمد کلیم بھی 1 رن بنا کے انہیں محمد عامر نے کلین بولڈ کیا۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شہزاد تھے جو 5 رن بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔9 رنز بنانے والے عثمان مشتاق کو شاہد آفریدی نے آوٹ کیا۔محمد عثمان نے 21رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اورمحمد عرفان نے 2،2 جبکہ محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔حوالہ

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...