ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری بنادی ہے۔ 2010 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے شعیب ملک نے یہ کارنامہ میچ کے135 ویں اوور میں سرانجام دیا ہے۔ شعیب ملک نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 21 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 367 گیندوں پر بنائی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کے 20 کھلاڑی ڈبل سینچری بناچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں