منگل، 13 اکتوبر، 2015

آئی سی سی نے یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دے دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نےٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کرنے پر یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دے دیا ہے۔
سب سے زیادہ رنز سکور کرنے پر آئی سی سی نے یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُنہیں کنگ خان کے خطاب سے نوازدیا ہے۔
یادرہے کہ یونس خان نے اپنے کیریئر کے 102 ویں میچ میں جاوید میانداد کا 30 سال پرانا 8832 رنز کا ریکارڈ توڑاہے جس سے وہ پاکستان کے سب سے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں۔
یونس خان نے 1 ٹرپل سنچری،5 ڈبل سنچریوں ،30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔ اس کے علاوہ یونس خان پاکستان کی طرف سے 30 ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...