بدھ، 11 نومبر، 2015

یونس خان نے ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ابو ظہبی: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے بعد ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے خلاف 2000 میں کراچی سے سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے میچ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، پی سی بی سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا بھی شکرگزار ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نھیں تھا، جتنی بھی کرکٹ کھیلی نیک نیتی کے ساتھ کھیلی۔
یونس خان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد بہت مشاورت کے بعد تقریبا 6 ماہ بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹیم میں شمولیت کے بعد یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ ون ڈے میں شمولیت ان کے لئے وقار کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ یونس خان اب تک 264 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں وہ 7 سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 240 رنز بنا چکے ہیں۔ اس سے قبل شعیب ملک نے 5 سال ٹیم میں واپسی کے بعد اچانک ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...