منگل، 29 ستمبر، 2015

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

 ہرارے(ویب ڈیسک )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے میدان مار لیا۔

پاکستان اور زمبابوے کی کر کٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج ہوا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر136 رنز اسکور کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے ہوا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے ایک سو سینتیس رنز کا ہدف 137 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعقب میں زمبابوے کی جوابی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کا ٹاپ آڈر پھر سے ناکام ہوا، وکٹیں جھڑتی رہی کل ملا کر چودہ چوکے اور ایک چھکا لگا، آخری آٹھ اوورز میں صرف دو چوکے اور ایک چھکا لگا۔

احمدشہزاد اور پروفیسر نے گیندیں زیادہ کھیلیں رنز کم بنائے مشکل وکٹ پر صہیب مقصود سیٹ ہوکر وکٹ دے بیٹھے، شعیب ملک، محمد رضوان اور بوم بوم آفریدی دھوم مچانے میں پھر ناکام ہوئے۔

عمراکمل کی ناٹ آوٹ سینتس رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے پھرسے وہی ہدف دیا جو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دیاتھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...