جمعرات، 30 جولائی، 2015

پہلے ٹی ٹوئٹنی میچ میں پاکستان کی فاتح

بی بی سی ذرائع:کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
سری لنکا کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین پریرا تھے، انھیں انور علی نے آؤٹ کیا۔
13 رنز کے مجموعی سکور پر دلشان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی تیسری وکٹ 19 رنز کے مجوعی سکور پر اس وقت گری جب وتہانے صرف ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے تین، انور علی نے دو جبکہ عماد وسیم اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف دس رنز کے مجموعی سکور پر احمد مختار دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
52 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد نے 46، 46 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا نے دو جبکہ میتھیوز، مالنگا اور فرنینڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کو پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں تین دو سے شکست دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...