جمعرات، 11 فروری، 2016

پی ایس ایل:ڈیرن سمی کے آخری اوور نے پشاور زلمے کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف فتح دلوا دی


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے ایک انتہائی سنسنی خیز  میچ میں ویسٹ انڈین باولر ڈیرن سمی کے آخری اوور نے پشاور زلمے کو فتح دلوا دی۔ اس سے پہلے  کراچی کنگز کے روی بوپارا اور سہیل تنویر نے ناقابل یقین بلے بازی کی اور ایک یقینی ہار کو فتح میں تبدیل کرنے کیلئے پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے ۔اس سے پہلے پشاور زلمے کی طرف سے دیئے گئے   183کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی تھی۔اننگ کا آغاز نعمان انور اور لینڈل سیمنز نے کیا۔نعمان 14 ،سیمنز9 ،عماد وسیم صفر ، شکیب الحسن ایک،جیمز ونس 44 اورشعیب ملک 8 بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل تنویر23اور روی بوپارا 67نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کی لیکن یکے بعد دیگرے آوٹ ہوگئے جس سے ان کی ٹیم میچ نہ سکی۔کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 179رنز بنا سکی۔ اس طرح میچ پشاور زلمے نے 3رنز سے جیت لیا۔آخری اوور میں کراچی کو جیت کیلئے 13رنز درکار تھے اور بوپارا وکٹ پر تھے لیکن سمی نے بوپارا کو آوٹ کرنے کے بعد زلمے کی جیت کی راہ ہموار کی اس کے بعد دوسرا کھلاڑی رن آوٹ ہوا ۔ آخری گیند پر جیت کیلئے 4رنز درکار تھے لیکن سمی نے محمد عامر کو کوئی رن نہ بنانے دیا۔واضح رہے کہ سمی کا یہ پی ایس ایل میں پہلا اوور تھا۔

  اس سے پہلے پشاور  زلمے نے 4 وکٹ کھوکر  182رنز بنا ئے۔حفیظ 59 ،تمیم اقبال 37،کامران اکمل 30اور ڈیوڈ میلن 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 17اور سمی 18 پر ناٹ آوٹ رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...