جمعہ، 12 فروری، 2016

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سات وکٹوں سے آسان فتح


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعرات کوپی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ایک آسان فتح حاصل کر لی۔اس میچ میں ٹاس جیت کر اسلام آباد گلیڈی ایٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔اسلام آباد کی ٹیم صرف 117رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ کپتان شین واٹسن 40رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پہلا میچ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ نے تین، اعزاز چیمہ اور ذوالفقار بابر نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں کوئٹہ کا آغاز اچھا نہ تھا ۔لیوک رائٹ پانچ اور پیٹرسن کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ بعدازاں احمد شہزاد ، سرفراز احمد نے ٹیم کیلئے اچھی اننگز کھیلیں ۔ احمد شہزاد 41رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی وہ 51رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد نواز نے 14رنز بنائے۔کوئٹہ نے ہدف 17ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اس سے پہلے کوئٹہ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ ایلٹن چگنبورا اور عمر گل کی جگہ نیوزی لینڈ کے آل راونڈر گرانٹ ایلیٹ اور اعزاز چیمہ کو ٹیم میں شامل کیا۔مصباح الحق کی غیر موجودگی میں اسلام آباد کی قیادت ایک بار پھر شین واٹسن نے کی ۔ اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...