جمعہ، 12 فروری، 2016

پی ایس ایل ،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ڈھیر کر دیا


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز  نے وری بوپارہ کی شاندار آل راونڈ کارکرد گی کی وجہ سے لاہور قلندرز کو 27رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ۔لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا سکی ۔کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 71رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 6کھلاڑیوں کو آوٹ بھی کیا جبکہ اسامہ میر اور سہیل خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی  ۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز کرس گیل اور کیمرون ڈلپورٹ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 98 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی ۔کیمرون ڈلپورٹ 55 رنز بنا کر سٹمپ آوٹ ہوئے کرس گیل نے 37 رنز بنائے ۔اوپننگ جوڑی کے آوٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور کپتان ڈیوائن براوو،نوید یاسین اور حماد اعظم ؓبغیر کوئی رن سکور کیے آوٹ ہوئے جبکہ عمراکمل نے 19 اور محمد رضوان نے 12 رنز سکور کیے ۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان ڈیوائن براوو نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے نعمان انور اور شعیب ملک نے اپنی ٹیم کو 54رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔نعمان انور 35 رنز بنا کر زوہیب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔اگلے آنے والے بلے باز جیمز وینس بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ کراچی کنگز کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شعیب ملک تھے جو 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے ذوہیب خان اور ظفر گوہر نے 2،2 جبکہ کیون کوپر نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...