ہفتہ، 13 فروری، 2016

پی ایس ایل ،پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بار پھر شکست دے دی


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر152رنز بنائے جبکہ خالد لطیف 59رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پشاور زلمے نے تمیم اقبال کے ناقابل شکست شاندار80رنز کی بدولت مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔153رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے نے اننگز کا آغاز کیا تو 36رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پی ایس ایل میں ڈیبیوکرنے والے جم ایلن بے خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے گئے جبکہ کامران اکمل بھی بڑا سکور نہ کر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پشاور زلمے کی طرف سے شاہد یوسف نے ناقابل شکست  27رنز سکور کیے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے سعید اجمل،محمد سمیع اور سنیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 
اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو 5ویں اوور میں شین واٹسن19رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔شرجیل خان بھی لمبی اننگز کھیلے میں ناکام رہے اور 28رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔کپتان مصباح الحق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 32رنز بنائے۔ پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے دو دو جبکہ جیند خان اور شان ٹیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...