ہفتہ، 13 فروری، 2016

گرانٹ ایلیٹ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل میں ایک اور جیت


کراچی کنگز کو5وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کا 127رنز کا ہدف19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کپتان سرفراز احمد 29رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر لیوک رائٹ 33رنز کے مجموعی سکور پر 11رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد 41رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کیون پیٹرسن تھے جو 26رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔کراچی کی جانب سے اسامہ میر نے 2جبکہ شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توانکی اننگز کا آغاز اس دفعہ بھی مایوس کن رہا اور 16رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر نعمان انور 6 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز وینس تھے جو 23 رنز بنا کر گرانٹ ایلٹ کا شکار بنے۔کپتان شعیب ملک ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکااور روی بوپارہ 14،شکیب الحسن 10،سہیل تنویر 8اور عماد وسیم صرف 2رنز بنا سکے۔کوئٹہ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے 4جبکہ ااعزاز چیمہ، انور علی ،ذوالفقار بار اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...