پیر، 15 فروری، 2016

پی ایس ایل ، بوم بوم آفریدی کی تباہ کن باولنگ،پشاور زلمے کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوبا آسانی8وکٹوں سے شکست دے دی ۔
شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گرانٹ ایلیٹ40 اور ذوالفقار بابر 20کی آخری وکٹ پر 64رنز کی شاندار شراکت داری کے باعث پشاور زلمے کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا جو پشاور زلمے نے 19ویں اوور میں دووکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ڈیوڈ مائی لان ناقابل شکست 60رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔130رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے کی اننگز کا آغاز پر اعتماد رہا اور 60 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 36 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو 17رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر چیکمبورا کو کیچ دے بیٹھے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو 42رنز کے مجموعی سکور پر تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔وہاب ریاض نے اپنے پہلے ہی اوور میں احمد شہزاد 21اور کمار سنگاکارہ0کو کلین بولڈ کر دیا۔کوئٹہ کے تیسرے آوٹ ہونے والے باز اکبر رحمان تھے جو 1 سکور بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے۔ کپتان سرفراز احمد بھی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کوسہارا دینے میں ناکام رہے اور 10رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر گلین بولڈ ہو گئے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے 5،محمد نبی نے 2 رنز سکور کیے جبکہ چیکمبورااور عمر گل کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے۔ پشاور زلمے کی جانب سے شاہد آفریدی نے 4اوورز میں 7رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 2اور محمد اصغر اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...