اتوار، 14 فروری، 2016

پی ایس ایل ،کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ،پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آبا د یونائیٹڈ نے کپتان مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جارہے پی ایس ایل میچ میں کراچی کنگز ایک مرتبہ پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنا سکی۔اسلام آباد نے مقررہ ہدف19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاجبکہ آصف علی جارحانہ 31رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور شرجیل خان صرف 1 سکور بنا کر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ 19رنز کے مجموعی سکور پر آندرے رسل 14 اور بریڈ ہیڈن 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چھوتھے ا?وٹ ہونے والے کھلاڑی خالد لطیف تھے جو 33 رنز بنا کی اسامہ میر کا شکار بنے۔کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 38 رنز سکور کیے۔ کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے 2جبکہ محمد عامر ،روی بوپارہ اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 3 کے مجموعی سکور پر دو بلے باز پویلین لوٹ گئے۔جیمز وینس سے 2 جبکہ عماد وسیم کوئی سکور نہ کر سکے۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہزیب حسن تھے جو27 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ روی بوپارہ نے 45 اور مشفیق الرحیم نے 33 رنز سکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے عمران خالد نے 2جبکہ محمد سمیع ،آندرے رسل اور اظہر محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2،2 میچز جیت رکھے ہیں اورپوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...