منگل، 16 فروری، 2016

کهاریاں،گجرات سے’11 لاکھ سال پرانا‘ ہاتھی دانت دریافت


لاہور:پنجاب یونیورسٹی کی پیلونٹولوجیکل ٹیم نے گجرات-کھاریاں کے علاقے سے 11 لاکھ سال پرانا ایک ہاتھی دانت دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے محکمہ زولوجی کے پروفیسر اختر نے اتوار کو ڈان سے گفتگو میں بتایاکہ محکمہ کی ایک ٹیم کو کافی عرصے سے کھاریاں، سوہاوہ اور راجو پبی کے علاقے میں تحقیق اور کھدائی کے کام کے دوران متعدد قدیم فوسلز ملے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم کو11 لاکھ سال پراناایک ہاتھی دانت بھی ملا۔یہ ہاتھی معدوم ہونے والی نسل Stegodon سے تعلق رکھتا تھا۔ پروفیسر اختر کے مطابق، ہاتھی دانت تقریباً 8 فٹ لمبا اور اس کا قُطر 8 انچ ہے۔’ یہ پاکستان میں ملنے والے اس نسل کے ہاتھی کا سب سے بڑا دانت ہے‘۔ ماہرین کی ٹیم میں پروفیسر اختر، ڈاکٹر اکبر خان، ڈاکٹر عبدالماجد خان، ڈاکٹر عبدالغفار (کامسیٹ یونیورسٹی)، ریسرچ اسکالر غیور عباس، پی ایچ ڈی طالب علم، محمد عاصم،محمد خلیل نواز، خالد محمود، شبینہ گل اور محمد امین شامل ہیں۔ 

یہ خبر ڈان نیوزسے لی گئی

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...