اتوار، 21 فروری، 2016

پی ایس ایل : باولرز کے بعد بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ:ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آسان فتح، کراچی کنگز لیگ سے باہر


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے آسان فتح حاصل کر کے کراچی کنگز کو لیگ سے باہر کر دیا۔
اسلام آباد  نے کراچی کنگز  کی طرف سے دیا گیا 112رنز کا ہدف15ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ڈیوون سمتھ  50 اور براڈ ہیڈن 52 پر ناٹ آوٹ رہے۔ شرجیل خان9رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے محمد سمیع کی تباہ کن باولنگ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کے پر خچے اڑا دیئے۔پیسر نے چار اوورز میں صرف8رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 
کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 111رنز بنا سکی اور اس کے 9کھلاڑی آوٹ ہوئے۔اس طرح یہ اب تک کا  پی ایس ایل کا سب سے چھوٹا ہدف ہے۔کراچی کی طرف سےسیمنز 19،رکی ویسلز ایک,شعیب ملک 0,افتخار احمد8 ,روی بوپارا 37،ٹین ڈوئچے 16 ،سہیل خان 7اور عماد وسیم 6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد عامر 5 اور میر حمزہ 0پر ناٹ آوٹ رہے۔آندرے رسل نے دو ، عرفان اور بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے اختتام پراسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
آجس سپر لیگ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ اور پشاور زلمے کا میچ ہوگا جس کی فاتح ٹیم 23فروری کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...