ہفتہ، 20 فروری، 2016

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمے کو 1 رن سے شکست ،پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1 رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔محمد نواز کو شاندار آل راونڈ پرفارمنس کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 133رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جبکہ کیون پیٹرسن 38گیندوں پر 53رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پشاور زلمے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا سکی ۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمے کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا آغاز فراہم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل 9 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔31رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 15 اور بریڈ ہوج گولڈن ڈک کو کلین بولڈ کر دیا۔ کپتان شاہد آفریدی اس میچ میں بھی بلے بازی میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 2رنز بنا سکے جبکہ شاہد یوسف اور جونی بیئر سٹو نے 15،15 رنز سکور کیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور گرانٹ ایلیٹ نے تین تین اعزاز چیمہ نے 2 جبکہ انور علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور گزشتہ میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرنے والے بسم اللہ خان میچ کی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آ?ٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محمد اصغر کو چھکا لگانے کی کوشش میں 6 رنز بنا کر سٹمپ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سنگاکارہ اور کیون پیٹرسن 79رنز کی جارحانہ پارٹنر شپ قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔90 رنز کے مجموعی سکور پر کمار سنگا کارا37رنز بنا کر ڈیرن سیمی کا شکار بنے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے کھاتہ بھی نہ کھولنے دیا اور وہ دوسری ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ محمد نواز نے 20اورگرانٹ ایلیٹ 5 رنز بنائے۔پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض نے 3،شان ٹیٹ نے 2 جبکہ شاہد آفریدی ،محمد اصغر،ڈیرن سیمی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...