جمعرات، 18 فروری، 2016

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کی آخری لیگ میچ میں فتح، لاہور قلندرز لیگ سے باہر، کراچی کوالیفائی کر گیا


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے ہرا کر لیگ سے باہر کر دیا جبکہ کراچی کنگز پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا۔ مصباح الحق  34  اور اظہر محمود 16پر ناٹ آوٹ رہے ۔
ہیڈن 54،خالد لطیف25, شرجیل خان 5اور  ڈیون سمتھ   11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔اس سے پہلےلاہور قلندرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151کا ٹارگٹ دیدیا ۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 150رنز بنائے۔  

اس سے پہلے  لاہور قلندرز کی  ٹیم کا انتہائی تباہ کن آغاز ہوا تاہم اس کے بعد اس کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی ۔ اس کے دونوں اوپنرز کپتان اظہر علی اور ڈلپورٹ ایک ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد رضوان بھی صفر پر اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔

اس کے بعد صہیب اور عمر اکمل میں شاندار پارٹنر شپ ہوئی ۔صہیب مقصود 57رنز بنا کر عرفان کا شکار بنے۔عمر اکمل 72رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔براوو  13رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس سے پہلے  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کیلئے اگلے مرحلے میں جانے کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تها

 لاہور کی ٹیم اس لحاظ سے بدقسمت رہی کہ وہ لیگ میں سب سے بڑے سکور کرنے کے باوجود بھی اگلے مرحلے میں نہ جا سکی۔ لاہور کی ناکامی میں جہاں دوسرے عوامل نے کردار ادا کیا وہیں کپتان اظہر علی کی کپتانی اور اپنی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی ۔انہوں نے اہم مواقع پر درست فیصلے نہ کئے جس سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیگ کے پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے ’پلے آف‘کا پہلا میچ جمعہ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ہفتے کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آخری میچ میں اسلام آباد یانائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...