بدھ، 17 فروری، 2016

پی ایس ایل: براڈ ہوج کی طوفانی اننگ : پشاور زلمے کی اہم میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 5وکٹوں سے فتح


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کی ایک اہم میچ میں کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمے نے براڈ ہوج کی طوفانی بیہٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ براڈ ہوج نے انتہائی برق رفتاری سے بلے بازی کی اور 45گیندوں پر 85رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سمی 11رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پشاور نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ 4رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ڈیوڈ میلن نے 8,جم ایلنبے نے31 رنز بنائے۔ کپتان  شاہد آفریدی 5رنز بنا سکے۔ کامران اکمل 5  رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ 

اس وقت براڈ ہوج  61پر اور سمی صفر پر کھیل رہے ہیں۔اس سے پہلے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں  152 رنز بنا ئے اور اس کے 7کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ کراچی کی جانب سے سیمنز  اور شاہ زیب حسن نے کھیل کا آغاز کیا۔ شاہ زیب حسن علی کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں 18 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے اور ان کے بعد آنے والے ویسلز بھی محض تین رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوسکے اور رن آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ سیمنز نے 49 اور شعیب ملک نے15رنز بنائے۔شکیب الحسن اور روی بوپارا بھی ناکام رہے اور بالترتیب صرف 11اور 23رنز بنا سکے۔  اسامہ 2  اور بلاول بھٹی 15پر ناٹ آوٹ رہے۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے پشاور زلمے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہوج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ کے بعد لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں رسائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اگر لاہور اسلام آباد کیخلاف میچ جیت جائے تو وہ کوالیفائی کر لے گا۔ دوسری صورت میں کراچی کوالیفائی کر جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...