پیر، 8 فروری، 2016

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کی شکست دے دی


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو3وکٹوں سے شکست دے دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمے کی جانب نے دیا گیا 136رنز کاہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے1گیند قبل 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کوئٹہ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے 35رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے اننگز کا آغاز کیا تو 35 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد 16 رنز بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ لیوک رائٹ کو بھی 16 رنز پر شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کر دیا۔تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو 21 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ مائی لان کو کیچ دے بیٹھے۔پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض اور شاہد آفر یدی نے 2،2جبکہ شان ٹیٹ ،محمد اصغراور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورپشاور زلمے کا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 24 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ویسٹ انڈین آل راونڈرڈیرن سمی نے اننگ کو سنبھالا اور وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس لگائے۔سمی نے48رنز بنائے۔ان کا ساتھ شاہد یوسف نے دیا جنہوں نے 21رنز بنائے۔کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر مایوس کیا اور کوئی رن بنائے بغیر دوسری بال پر ہی کیچ آوٹ ہوگئے۔۔محمد حفیظ 10 اور تمیم اقبال 13 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔محمد نواز نے 3اور عمر گل نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...