اتوار، 7 فروری، 2016

پی ایس ایل ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے ہرا دیا.

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈنے بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث کراچی کنگز کو 2رنزسے شکست دے دی ہے 
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلا م آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنا سکی جبکہ روی بوپارہ 32رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا اننگز کا آغاز ہی انتہائی مایوس کن رہا اور دوسرے ہی اوور میں لینڈن سمنز 1سکور بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ جیمز وینس بھی صرف 2 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ عماد وسیم 27رنز بنا کر آندرے رسل کیچ آوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے شکیب الحسن نے 20،محمد افتحار جبکہ شعیب ملک 6رنز بنا سکے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سعید اجمل نے 3جبکہ رومان رئیس ،آندرے رسل اور محمد سمیع نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 31رنز کے مجوعی سکور پر شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔اسلام آ باد کی طرف سے سب سے زیادہ39 رنز خالد لطیف نے سکور کیے جبکہ ارشد زیدی 6،کپتان مصباح الحق 4،سیم بلنگز 4جبکہ آندرے رسل 2 دو رنز بنا سکے۔کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ نے 2جبکہ محمد عامر ،عماد وسیم اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا.

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...