ہفتہ، 6 فروری، 2016

پی ایس ایل ،پشاور زلمے نے لاہور قلندرز کو چاروں شانے چت کر دیا


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمے نے لاہور قلندرز کو با آسانی 9وکٹوں سے زیر کر لیا۔پشاور کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمے کو جیت کے لیے 118رنز کا آسان ہدف دیا جسے پشاور زلمے نے 1کھلاڑی آﺅٹ پر 16ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمے کے اوپنرز تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے انتہائی پراعتماد آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو 95رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔محمد حفیظ 12ویں اوور میں 43رنز بنا کر مینڈس کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ ہوئے ۔ان کی اننگز میں 3چھکے اور 3چوکے شامل تھے ۔پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ55رنز تمیم اقبال نے سکور کیے جبکہ ڈیوڈ مائی لان نے 10رنز بنائے ۔
اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو میچ کی پہلی ہی گیند پر خطرناک بلے باز کرس گیل کو جنید خان نے کلین بولڈ کر دیا جبکہ اسی اوور کی تیسرے گیند پر رن لینے کے کوشش میں ڈلپورٹ رن آوٹ ہو گئے۔ میچ کےدوسرے اوور میں محمد رضوان بھی شان ٹیٹ کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ ڈیوائن براوو 32 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ اظہر علی نے 31 اور عمر اکمل نے 21 رنز سکور کیے۔پشاور کی جانب سے محمد اصغر نے 2 جبکہ شان ٹیٹ ،وہاب ریاض اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...