ہفتہ، 6 فروری، 2016

پی ایس ایل ،احمد شہزاد اور لیوک رائٹ نے کراچی کنگز کی باولنگ لائن تباہ کردی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 8 وکٹوں سے جیت: پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )احمد شہزاد اور لیوک رائٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو با آسانی 8وکٹوں سے شکست دے دی اور پوائٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق148رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اوراوپنر لیوک رائٹ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 92رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔ لیوک رائٹ 11ویں اوور کی آخری گیند پر 47رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد 71رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ان کی اننگز میں 5چوکے اور 4چھکے شامل تھے جبکہ کیون پیٹرسن نے 29رنز سلور کیے۔ 
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،کراچی کنگز مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں بوپارا40 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ شعیب ملک نے 37 رنز سکور کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی اور محمد نبی نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...