پیر، 8 فروری، 2016

پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھول چٹا دی, ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے شکست دے دی ۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں پہلی فتح ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 131 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز 42 اور سرفراز احمد 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 26 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔احمد شہزاد 15 جبکہ لیوک رائٹ 4 رن بنا سکے ۔ کیون پیٹرسن بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 12 رنز بنا کر ڈیوائن براوو کا شکار بنے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ظفر گوہر نے 4،مینڈس نے 3 جبکہ کوپر ،براوو اور ذوہیب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔عمر اکمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو مہنگی پڑی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں پر 194رنز بنائے ۔کپتان اظہر علی20 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعدعمر اکمل اور ڈلپورٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی باولنگ کو دھو کر رکھ دیا ۔ دونوں کے درمیان 85رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس کیلئے انہوں نے صرف42گیندیں کھیلیں۔ڈلپورٹ نے جارحانہ اننگز کھیلے ہوئے 73رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔عمر اکمل نے چالیس بالز پر93رنز بنائے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اپنے تینوں میچ جیت چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...