اتوار، 7 جون، 2015

گوگل نے آپ کے سمارٹ فون میں ایک انتہائی مزیدار گیم چھپا رکھی ہےلیکن آپ کو اس کا علم نہیں ،ڈھونڈنے کا طریقہ جانئے

گوگل نے آپ کے سمارٹ فون میں ایک انتہائی مزیدار گیم چھپا رکھی ہےلیکن آپ کو اس کا علم نہیں ،ڈھونڈنے کا طریقہ جانئے
شاید گوگل کو دلچسپ اور مزے کی چیزیں صارفین سے چھپا کر رکھنے کی عادت پڑگئی ہے۔ چند دن قبل گوگل کروم میں چھپی گیم کا انکشاف ہوا اور اب پتا چلا ہے کہ گوگل کے مشہور آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ لالی پاپ میں بھی ایک انتہائی دلچسپ گیم چھپائی گئی ہے۔ اسے ڈھونڈنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
پہلا قدم
اپنے فون کی سیٹنگز میں جائیے اور مینیو کے آخر میں About Phone پر کلک کریں۔
دوسرا قدم
Android Version کی آپشن ڈھونڈ کر اس پر تیزی کے ساتھ پانچ دفع کلک کریں۔
تیسرا قدم
آپ کے سامنے ایک نئی رنگین سکرین کھل جائے گی جس کے درمیان میں Lollipop لکھا ہوگا۔
چوتھا قدم
Lollipopکے لوگو پر پانچ دفعہ کلک کریں اور پر دو سیکنڈ کے لئے انگلی اس کے اوپر ہی رکھیں، گیم شروع ہوجائے گی۔
پانچواں قدم
لالی پاپس کے درمیان بھاگتے اینڈرائیڈ روبوٹ پر ٹھونگا لگانے کی کوشش کریں اور گیم پر زیادہ سے زیادہ سکور حاصل کرکے دکھائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...