اتوار، 7 جون، 2015

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کی آف لائن ایپس متعارف کرا دیں


سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ گوگل نقشہ جات، گوگل کروم اور یوٹیوب جلد ہی موبائل فونز پر آف لائن بھی دستیاب ہونگی۔
نئی اپلی کیشنز خاص طور پر ترقی پزیر ممالک کے عام صارفین کی مدد کرےگی جن کےلئے آن لائن ڈیٹا تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔ آف لائن سپورٹ کے حوالے سے گوگل نے گزشتہ روز موبائل فونز پر لائٹر اپیلی کیشنز کی سیریز کا اعلان کیا ہے۔
نئی خصوصیات کے ساتھ لوگ گوگل کی خدمات کا استعمال اس وقت بھی کر سکیں گے جب قابل اعتماد آن لائن کنیکٹویٹی دستیاب نہیں ہوگی۔
اس کے باوجود گوگل پر نقشہ جات، ویب سائٹس اور یو ٹیوب کو آف لائن کھولا جا سکے گا۔گوگل کے اعلان کے مطابق گوگل نقشہ جات، ویب سائٹس اور یہاں تک کے یوٹیوب بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے اینڈرائیڈ فونز پرکام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں آف لائن سپورٹ کا ڈیمو پیش کیا گیا جس میں موبائل فون کو ائیرپلین موڈ پر رکھا گیا جس پر عام طور پر ایپس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن نئی اپیس پر آف لائن گوگل نقشے کو فعال کرتے ہوئے تلاش کئے گئے مقامات، منزل کی معلومات اور اس کے ساتھ اہم تفصیلات مثلاً فون نمبر اور ایڈریس کو دیکھا جاسکتا تھا۔
گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل کروم نے ویب براوزر میں ڈیٹا کے استعمال کے اصلاح میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نئی فعالیت کے ساتھ صارفین اپنے 80فیصد ڈیٹا کی کھپت کو کم کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایپل کی جتنی بھی پراڈکٹس ہیں وہ ہمیشہ ستمبرمیں لانچ ہوتی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...