بدھ، 22 اپریل، 2015

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال کا تذکرہ


ایک مرتبہ حضرت انس رضی اللہ عنہ تاجدارِ کائنات حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان فرما رہے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمانے لگے :
ولا مَسِسْتُ خزّة ولا حريرَة الين من کف رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم، و لا شَمِمْتُ مسکة و لا عبيرة أطيب رائحة من رائحة رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم.
’’اور میں نے آج تک کسی دیبا اور ریشم کو مَس نہیں کیا جو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو اور نہ کہیں ایسی خوشبو سونگھی جو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمِ اَطہر کی خوشبو سے بڑھ کر ہو۔‘‘
بخاري، الصحيح، 2 : 696، کتاب الصوم، رقم : 21872
مسلم، الصحيح، 4 : 1814، کتاب الفضائل، رقم : 32330
احمد بن حنبل، المسند، 3 : 4107
ابن حبان، الصحيح، 14 : 211، رقم : 56303
دارمي، السنن، 1 : 45، رقم : 61

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...