بدھ، 22 اپریل، 2015

فیس بک پر گیم انوائٹس سے جان چھڑانے کا آسان طريقہ

فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد کو گیم ریکوسٹس سے چڑہے جو ان کی پروفائل پر منڈلاتی رہتی ہیں۔ اگر آپ بھی ان گیمز اور نوٹیفکیشنز سے پریشان ہیں تو جناب مزید پریشان ہونے اور دوستوں کو ان فرینڈ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ان گیمز اور ان کی نوٹیفکیشنز کو باآسانی بلاک کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، اوپر دائیں جانب تکون پر کلک کیجئے اور وہاں سے سیٹنگ کا انتخاب کریں۔ سیٹنگز کے صفحہ پر بائیں جانب بلاکنگ کا بٹن دبائیں اور اگلی سکرین پر دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ یعنی یا تو آپ کسی خاص دوست کی جانب سے ملنے والی ایپلی کیشن انوائٹ کو بلاک کرسکتے ہیں مثلاً آپ کا دوست اورنگزیب آپ کو کینڈی کرش کی انوائٹس بھیجتا ہے تو آپ پہلی آپشن میں اس کا نام لکھیں اور اگر آپ کو بہت سے دوست کینڈی کرش کی ریکویسٹ بھیج رہے ہیں تو آپ دوسری آپشن کے تحت اس ایپلی کیشن کو ہی بلاک کردیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...