اتوار، 24 اپریل، 2016

دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم کون تیار

ناروے:بڑے ہوں یا چھوٹے، امیر ہو یا غریب کون ایسا ہے جسے آئس کریم پسند نہ ہو دنیا میں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو گرم، سردی ہر موسم میں اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں اسے مختلف انداز میں بنایا اور پیش کیا جاتا ہے ایسا ہی کچھ کیا ہے ناروے کے ماہرین نے جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم کون بناکر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق۔ اس کون کی تیاری میں 60 لیٹر چاکلیٹ اور 40 کلو جام کے علاوہ ایک ہزار 80 لیٹر کریم بھی استعمال ہوئی ہے۔اس آئس کریم کو کرسچئین سینڈ کے ساحل پر لوگوں کو پیش کیا گیا جہاں اس کون کو فیکتری سے لانے کے لئے خصوصی مال بردار ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ نارویجئی شیفس نے اتنی بڑی آئس کریم کون بناکر دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم کون کا اعزاز اپنے نام کیا ہے جو کہ اس سے پہلے اٹلی کے شیفس کے پاس تھا جنہوں نے 2.81 میٹر اونچی کون بنائی تھی۔
(خبرنوائےوقت)

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...