اتوار، 17 اپریل، 2016

معاشرے کی عکاسی

"بچہ بھوکا ہےصاب،، کچھ دے دو" 
گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک نوجوان عورت ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگ رہی تھی ۔ 
"اس کا باپ کون ہے؟ ..... پال نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟" 
سیٹھ جھنجلا کر بولا. 
عورت خاموش رہی. 
سیٹھ نے اسے سر سے پاؤں تک دیکھا. 
اس کے میلے کپڑے اور پھٹے ہوئے تھے ۔
لیکن تھی وہ خوبصورت اور سڈول، نین نقش اچھے تھے. 
سیٹھ نے کہا: 
" میرے گودام میں کام کرے گی؟ کھانے کو بھی ملے گا اور پیسہ بھی" 
بھکارن سیٹھ کو ٹک ٹک دیکھتی رہی.. 
سیٹھ نے کہا: 
"فکر نہ کر، بہت پیسے ملیں گے.
" عورت نے پوچھا: 
"سیٹھ تیرا نام کیا ہے؟" 
سیٹھ: "نام......... تجھے نام سے کیا غرض ....؟" 
عورت: 
"جب دوسرے بچے کے لیئے بھیک مانگوں گی تو لوگ اس کے باپ کا نام پوچھیں گے.

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...