جمعہ، 5 فروری، 2016

پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو شکست


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو7وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ۔ 
تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 126رنز کاٹارگٹ 16ویں اور میں3وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے آغاز میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اوپنر انور مسعود پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہو گئے جبکہ کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 4رنز کے مجموعی سکور پر جمیز وینس کی صورت میں گری لیکن اسے کے بعد شکیب الحسن اور لینڈن سیمنز نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش سٹروکس کھیلے اور میچ میں کراچی کنگز کی کامیابی کو یقینی بنا دیا۔ شکیب الحسن نے 34گیندوں پر 51رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ لینڈن سمنز62اور شعیب ملک 12رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے ضیاءالحق،ظفر گوہر اور ڈلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرزمقررہ بیس اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں خطرناک بلے باز کرس گیل شعیب ملک کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے وہ صرف 6رنز سکور کر سکے۔لاہور قلندرز کو دوسرا نقصان 37رنز پر کپتان اظہر علی کی صورت میں ہوا جو 18رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔محمد رضوان قلندرز کی جانب سے37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈلپورٹ 17،سہیب مقصود 22اور ڈیوائن براوو14رنز بنا سکے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمدعامرنے ہیٹ کرتے ہوئے 3جبکہ سہیل تنویز،شعیب ملک ،شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...