جمعرات، 4 فروری، 2016

پی ایس ایل کے پہلے میچ میں بڑا اپ سیٹ ،کوئٹہ گلیڈیٹر زکے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ہی بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا جو کوئٹہ نے جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت مصبا ح الحق نے کی۔ پی ایس ایل کا پہلا اوور انور علی نے کیا جو میڈن رہا جبکہ پہلی بال شین واٹسن نے کھیلی۔محمد نواز کی باولنگ نے اسلام آباد کی بیٹنگ تباہ کر کے رکھ دی۔ سپنر نے چار اوورز میں صرف 14رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد نے 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنا ئے اس طرح کوئٹہ کو جیت کیلئے 129رنز کا ٹارگٹ ملا۔ ایک موقع پر اسلام آباد کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی اور 100رنز بھی مشکل نظر آرہے تھے لیکن اس وقت کپتان مصباح الحق 41اور آندرے رسل 35نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔بابر اعظم 15رنز بنا سکے۔شرجیل خان دس اور عمر امین بغیر رن بنائے آوٹ ہوئے۔سیم بلنگز صرف دو رنز بنا سکے۔شین واٹسن 15رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آوٹ ہو ئے۔انور علی، عمر گل اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کوئٹہ نے طوفانی انداز میں آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں2 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ لیوک رائٹ نے شاندار نصف سنچری بنائی۔محمد نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...