پیر، 7 دسمبر، 2015

پاکستان، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان۔۔۔ اکثر ممالک کے نام کے آخر میں ’ستان‘ کیوں آتا ہے؟


(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی ممالک کے نام کے آخر میں ”ستان“ یا ”لینڈ“ کیوں آتا ہے اور انگریزی میں اکثر ممالک کے باشندوں کی نسبت ظاہر کرنے کے لیے ملک ہی کے نام کے آخر میں anکا اضافہ کیوں کر لیا جاتا ہے؟ جیسے Americaسے American۔ آئیے آپ کو بتائیں۔ ”ستان“ کے معنی ”کی جگہ“ کے ہیں۔ مثال کے طور پر کردستان کے معنی ”کرد باشندوں کی جگہ“۔ اس طرح پر ملکوں کے نام رکھنے کی تاریخ بہت پرانی ہے اور اس کا رجحان زیادہ تر وسطی اور جنوبی ایشیاءمیں پایا جاتا ہے۔”ستان“ فارسی زبان کے لفظ ”ستانم“ سے ماخوذ ہے، ستانم کے معنی ”کی جگہ“ بھی ہیں اور اس کے علاوہ یہ لفظ کسی شخص کی کسی جگہ موجودگی کے معنی بھی دیتا ہے۔
اسی طرح ”لینڈ“ کے معنی بھی بالکل ”ستان“ ہی کے ہیں اور بیشتر مغربی و دیگر خطوں کے ممالک کے ناموں کے آخر میں لینڈ آتا ہے۔ مثال کے طور پر انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، گرین لینڈ، آئس لینڈ، آئر لینڈ، نیدرلینڈ، پولینڈوغیرہ۔ اسی طرح anکے اضافے کے پیچھے یہ کہانی ہے کہ قدیم زمانوں میں لاطینی زبان میں رومیوں کو روم سے نسبت دینے کے لیے Romeکے آخر میں eکی جگہ anusلگانا شروع کیا گیا، یعنی رومیوں کو Romanusکہا گیا جو بعد میں قدرے سلیس ہو کر Romansبن گیا اور یہی اسلوب بیشتر مغربی زبانوں نے اپنا لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...