پیر، 7 دسمبر، 2015

مییجر شبیر شریف شہیدکی44 ویں برسی

اے راہ حق کے شہیدو، مییجر شبیر شریف شہیدکی44 ویں برسی
لاہور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید کے بھانجے میجر شبیر شریف شہید کے چوالیسویں یوم شہادت پر میانی صاحب قبرستان میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پرمیجر شبیر شریف کی بہن، بیٹا اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔فرنٹیئر کور کے چاق و چوبند دستے نے بگل بجا کر برسی کی تقریبات کا آغاز کیا اور سلامی پیش کی۔ پاک فوج کے میجر جنرل فداحسین نے بھی میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہیدکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ جو وطن کے عظیم ہیرو کے لئے فاتحہ خوانی کرتی رہی۔ میجر شبیر شریف شہید1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ نشان حیدر کے علاوہ 1965 کی جنگ کے بعد انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔انہوں نے 6 دسمبر 1971 کو ہیڈ سلیمانکی کے مقام پرجام شہادت نوش کیا ۔میجر شبیر شریف شہید کو اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ نشان حیدر سے نوازا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...